امور داخلہ کی وزارت

پدم  ایوارڈس-2024 کے  لئے نامزدگیاں 15 ستمبر 2023 تک کھلی رہیں گی

Posted On: 06 SEP 2023 11:20AM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز 2024 کے لیے آن لائن نامزدگیاں/سفارشات یکم مئی 2023 کو کھل گئی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں/سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن موصول ہوں گی۔

پدم ایوارڈس کے نام ہیں  ، پدم  وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ۔ یہ پدم ایوارڈس 1954 میں قائم کئے گئے جو ملک کے اعلی شہری ایوارڈس میں شمار ہوتے ہیں ، ان  ایوارڈس کااعلان ہرسال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔  یہ  ایوارڈ غیرمعمولی کام کے صلے میں دیا جاتاہے اور  تمام شعبوں، ڈسپلنس جیسے آرٹس، ادب اور تعلیم، کھیلوں، میڈیسن، سماجی ورکس، سائنس اور انجینئرنگ پبلک امور، سول سروسیز، تجارت اور صنعت وغیرہ میں غیرمعمولی اور منفرد حصولیابیوں  کےلئے دیا جاتا ہے ۔ ان سبھی ایوارڈس کے لئے  نسل ، پیشہ، حیثیت یا جنس کے امتیاز کے بغیر سبھی افراد اہل ہیں ۔حکومت کے ملازمین، نیز ڈاکٹرس اورسائنسدانوں کے علاوہ پی ایس یوز کےساتھ کام کرنے والے لوگ پدم ایوارڈ  کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈس کو‘‘پیپلس پدم’’(عوامی پدم) میں منتقل کرنے کے تئیں پرعزم ہے، لہذا سبھی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خود نامزدگی سمیت نامزدگیاں/سفارشات کرنے کے لئے درخواست کریں۔ ان باصلاحیت کی شناخت کےلئے ٹھوس کوششیں کی جاسکتی ہیں  جن کی مہارت اورحصولیابیاں ایس سی ایس ٹیز اور دویانگ افراد، خواتین اورمعاشرے کےدیگر کمزور طبقوں میں تسلیم  کی گئی ہیں ، جو معاشرے کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نامزدگیوں/سفارشات میں راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر دستیاب فارمیٹ میں بیان کردہ تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، بشمول بیانیہ کی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ)، واضح طور پر ممتاز اور غیر معمولی  حصولیابیوں کو سامنے لاتے ہوئے اس شخص کی متعلقہ فیلڈ/ڈسپلن میں کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدما ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر 'ایوارڈز اور میڈلز' کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔ )۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور ضابطے ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ف ر

(U: 9226)



(Release ID: 1955064) Visitor Counter : 128