بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہماری ساحلی طاقت کی بے پناہ صلاحیت کو بہتر مستقبل کے لئے بروئے کا ر لانے کی ضرورت ہے:جناب شری پد نائیک
Posted On:
05 SEP 2023 5:30PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پدنائیک نے آج گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ2023 (جی ایم آئی ایس-23) کے پیش خیمہ کے طور پر انڈین پورٹ ریل اور روپ وے کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی پی آر سی ایل) کے دوسرے روڈ شو سے خطاب کیا۔
آئی پی آر سی ایل کے تجارتی شراکت داروں کے ورچوئل روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے جناب شری پد نائیک نےکہا کہ آئندہ گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 ایک تاریخی لمحہ ہےجو کاروباریوں کو جوڑنے ،تعاون کرنے اور کاروبار اورعلمی ترقی کے لئے ایک نصاب تیار کرنے کی خاطر غیرمتوازی پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے ۔ جی ایم آئی ایس -23 کے ترقی کے امکانات کی وضاحت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کےمتاثر کن کے وژن کو پورا کرنے کے لئےہے۔ ہماری ساحلی خطے کی طاقت کی بے پناہ امکانات کو ایک بہتر مستقبل کے لئے راہ ہموار کرنے کی مکمل صلاحیت کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔
جناب شری پد نائیک نے آئی پی آر سی ایل کےاہم شراکت داروں اور تجارتی شراکت داروںکو مدعوکیا جن کو ایک بین الاقوامی اسٹیج پرنمائش کار کے طور پر اپنے کاروبار کی نمائش کرنے کے لئے سرگرمی سے حصہ لینے کا ایک سنہرا موقع ملا ۔جی ایم آئی ایس 23 میں ان کی موجودگی ایک متحرک ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایک عزم ہوگا جو سمندری اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچوں میں شراکت داری اور اختراع کو پروان چڑھائےگا۔
آئی آر سی ایل کے ایم ڈی جناب انل کمار گپتا نے نئی دہلی میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کی وزارت کی جانب سے منعقدہ گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 23 (جی آئی ایم ایس 2023 کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت اور شراکت داروں کو متاثر کرنے کے لئے اپنے خطاب میں وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
آئی پی آر سی ایل کے ایم ڈی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس مختلف سرمایہ کاری کےمواقع کے لئے تعاون کرنے اور شعبےکو آگےبڑھانے سے متعلق خیالات کے تبادلہ کی خاطر تمام سمندری اور اس سے وابستہ شراکت داروں کا اکٹھا کرے گا۔اس سربراہ اجلاس میں سمندری شعبوں کےمختلف پہلوؤں ، بہترین طور طریقوں کو فروغ دینے ، بات چیت کی سہولت اور عالمی سمندری صنعتوں،پالیسی سازوں ، سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے درمیان تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ اجلاس اسٹارٹ اپ ، محقیقین، انکیوبیٹرس اور تعلیمی اداروں کو تعاون کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا اور ہنر مند وسائل کو مختلف مواقع فراہم کرے گا۔ یہ سربراہ اجلاس آزادی کا امرت کال 2047(آزادی کے سو سال) کے وزیراعظم کے ویژن کے ساتھ ساتھ میری ٹائم انڈیا وژن 2030کو مزید وسعت فراہم کرے گا۔ جس کے تحت ہندستان میں بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گذر گاہوں کے شعبوں میں 300سے زیادہ اقدامات کےذریعہ سمندری ترقی کا تصور کیا گیا ہے ۔
جناب آنند پا ل ملک ، ڈائریکٹر (ورکس)اور جناب آر کے لال، سی جی ایم ، (او اور بی ڈی) کی جانب سے تمام شراکت داروں کے لئےایک پریزینٹیشن پیش کی گئی جس میں آئی پی آر سی ایل کے پیشہ ورانہ پروفائل اور جی آئی ایم آئی ایس-2023 کے بارے میں ضروری معلومات کو اجاگر کیا گیا۔ پریزینٹیشن میں آئی پی آر سی ایل کے بارے میں اور اس کے کاروباری مواقع اور آئی پی آر سی ایل کےکامیاب سفر، ہندستانی سمندری شعبے اور سمندری صنعت کے مختلف شعبے میں گزشتہ دہائی سے بڑھتی ہوئی ترقی کی رفتار کے بارے میں تفصیل سے شامل کیا گیا۔
ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹیڈ کے تجارتی شراکت داروں کے کےمنرل اور ایس ایم کنسلٹینٹ نے اپنے ایگزیکٹیو کی جانب سے مہمان مقررین کے طور پر نمائندگی کی ۔ انہوں نے تجارتی مواقع پر روشنی ڈالی جس سے کمپنیاں جی ایم آئی ایس 2023 کے دوران مستفید ہوں گی۔ انہوں نے سربراہ اجلاس کے بارے میں تمام شراکت داروں کو روشناس کرانے کے لئے آئی پی آر سی ایل کا شکریہ ادا کیا ۔مختلف تجارتی شراکت داروں / ایجنیسوں، کنسلٹنٹ اور آئی پی آر سی ایل کے اندر خانہ عہدیداران پر مشتمل 200 سے زائد شرکا نے اس بڑے پروگرام میں شرکت کی۔ آئی جی پی ایل کے ایم ڈی جناب سنیل مکندن بھی اس ورچوئل روڈ شو میں شامل ہوئے۔
***
ش ج۔ ع ح ۔ ج
UN0-9209
(Release ID: 1954905)
Visitor Counter : 106