جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جی20 سربراہ کانفرنس سے پہلے’بھارت میں گرین ہائیڈروجن پائلٹس‘ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
04 SEP 2023 4:30PM by PIB Delhi
18 ویں جی 20 سربراہ کانفرنس سے پہلے، 5 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ’’بھارت میں گرین ہائیڈروجن پائلٹس‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں مختلف گرین ہائیڈروجن پائلٹس کی نمائش کی جائے گی جنہیں ہندوستان کی سرکاری اور نجی سیکٹر کی کمپنیوں ،دونوں کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے۔کانفرنس گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور اختراعی پائلٹس کی علمبرداری بھی پیش کرےگی ۔
اس کانفرنس کی میزبانی این ٹی پی سی لمیٹڈ کر رہی ہے، جو بھارت کی سرکردہ مربوط بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری، جناب بھوپندر ایس بھلا؛ این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی،جناب گردیپ سنگھ؛ اور این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈکے سی ای او جناب موہت بھارگو بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس کے شرکاء کو پائلٹ جدت طرازی کو دیکھنے اور صاف ستھری توانائی کے مستقبل کی قیمتی بصیرت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔گرین ہائیڈروجن پائلٹس کی نمائش میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس (این ٹی پی سی) میں گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پر پریزنٹیشنز ،گرین ہائیڈروجن موبلٹی (این ٹی پی سی)؛ ایف سی ای وی اورایچ 2آئی سی ای گاڑیاں (اشوک لی لینڈ)؛ گرین شپنگ کے اقدامات (کوچین شپ یارڈ)؛ مائیکرو گرڈ اور موبلٹی (این ایچ پی سی)؛ نقل و حرکت، اے ای ایم الیکٹرولائزرز (آئل انڈیا) کا استعمال کرتے ہوئے ملاوٹ؛ گرین ہائیڈروجن پر مبنی مائیکرو گرڈ اور دیگر اقدامات (ایچ 2 ای)؛ بیکانیر میں گرین امونیا پلانٹ (اے سی ایم ای)؛ گرین میتھانول، گرین ایتھنول (این ٹی پی سی)؛ گرین ہائیڈروجن کے ساتھ ڈی آر آئی اسٹیل سازی (اسٹیل کی وزارت)؛ ہائیڈروجن پر مبنی مائیکرو گرڈ اقدامات (ٹی ایچ ڈی سی)؛ ہزیرہ (ایل اینڈ ٹی) میں ویلڈنگ کے طریقہ کار میں استعمال کے لیے گرین ہائیڈروجن؛ آف گرڈ شمسی استعمال کرتے ہوئے گرین ہائیڈروجن (ہائی جینکو)؛ اور شمسی سے براہ راست ہائیڈروجن - (ایس او ایس ہائی ٹیک)شامل ہیں۔
تقریب کے دوران ہونے والے مذاکرات سے معلومات کوجمع کرنے میں مدد ملے گی اورحصولیابیوں اور چیلنجوں کو مشترک کرنے میں حوصلہ افزائی حاصل ہو گی جن کا سامنا ابتدائی موورس(محرک) کو درپیش ہے۔ اس کے علاوہ، پائلٹ پروجیکٹس تکنیکی چیلنجوں سے نمٹنے، مقامی سپلائی چینز کو تیار کرنے اور مستقبل میں تکنیکی اقتصادی امکانات کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔
یہ کانفرنس نہ صرف آگے بڑھنے کا راستہ روشن کرے گی بلکہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی۔
کانفرنس کا ایجنڈا یہاں پایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ:
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.9168
(Release ID: 1954643)
Visitor Counter : 143