وزارت آیوش

 ڈبلیو ایچ او  کی روائتی طریقہ علاج سے متعلق پہلی عالمی سربراہ کانفرس  -2023 کے نتائج  کو اجاگرکرنے والے


‘‘گجرات اعلامیہ’’ کا اجراء

‘‘ گجرات اعلامیہ’’ عالمی عہدبستگی  اور سبھی کے لئے صحت اورتندرستی کی حصولیابی  کی غرض سے راوئتی  طریقہ علاج کے امکانات  کو بروئے کار لانے کی توثیق کرتا ہے

بھارت ، ڈبلیو ایچ او –جی سی ٹی ایم کے میز بان  ملک کی حیثیت سے ،رکن ملکوں  کی معاونت کرنے اور سربراہ کانفرنس  کے عملی ایجنڈے  کو آگے لے جانے کی غرض سے ڈبلیو ایچ او  کی صلاحیتوں  میں اضافہ کرے گا

Posted On: 04 SEP 2023 12:47PM by PIB Delhi

صحت کی عالمی تنظیم( ڈبلیو ایچ او) نے پہلی ڈبلیو ایچ او   روائتی  طریقہ علاج کی  عالمی سربراہ کانفرنس   2023 کے نتائج  کی دستاویز ات کو            ‘‘ گجرات اعلامیہ’’ کی شکل میں جاری کیا ہے۔اس اعلامیہ میں ، اندرون ملک دستیاب معلومات اور ملکی علوم ، حیاتیاتی  تنوع  اورروائتی  اورتکمیلی اور مربوط طریقہ علاج  کے تئیں عالمی عہد بستگی  کی توثیق کی گئی ہے۔ ڈبلیوایچ او  نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ سبھی کے لئے صحت اور تندرستی کے لئے بہتر سمجھ ، جائزہ اور جہاں کہیں بھی مناسب ہو ،زیادہ جامع  ، متعلقہ کوائف  کے لئے مخصوص ، پیچیدہ  اور ذات سے مخصوص  طریقہ  کار کے مقصدسے ،شدید  سائنسی طریقوں  کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس  اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ گجرات کے شہر جا م نگر  میں روائتی طریقہ علاج  کے بارے میں  ڈبلیو ایچ او کے عالمی مرکز کے میزبان ملک کی حیثیت سے، بھارت کو ڈبلیو ایچ او  کی صلاحیتوں   میں اضافہ کرنے کی غرض سے  ایک اہم کردار ادا کرنا ہےتاکہ سربراہ کانفرنس کے عملی ایجنڈے  اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں  کو آگے لے جانے کی خاطر رکن ملکوں  اور متعلقہ فریقوں کی معاونت کی جاسکے ۔

گجرات کے شہر گاندھی نگر  میں  منعقدہ  روائتی  طریقہ علاج سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی دوروزہ  عالمی کانفرنس  2023 کے عملی نکات  ،سربراہ کانفرنس  میں پیش کئے گئے  شواہد ، تبادلہ خیال اور نتائج  پر مبنی  ہیں ۔اس کانفرنس  میں عوام  اور کرہ ارض  کی صحت اور تندرستی، تحقیق اور شواہد سبھی کے لئے صحت اور تندرستی ، بنیادی  حفظان صحت اور صحت سے متعلق  نظام  ، ڈیٹا اورمعلومات سے متعلق معمول کے نظام ، ڈجیٹل صحت فرنٹئیرس  ، حیاتیاتی  تنوع  اور ہمہ گیریت ،انسانی  حقوق  ، مساوات  اور اقدار جیسے مختلف النوع موضوعات پر غوروخوض  کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RR79.jpg

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  نے کہا :‘‘ گجرات اعلامیہ’’ روائتی طریقہ علاج کے نظام سے متعلق  ہمارے قدیم  علم  ومعلومات  کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے  وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے عز م کا ایک ثبوت  ہے۔اشتراک وتعاون پر مبنی کوششوں  اور پائیدار  طور طریقوں  کے ذریعہ  ، ہم آنے والی نسلوں  کے لئے ایک زیادہ  صحت مند مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔’’

روائتی طریقہ علاج کے بارے میں ڈبلیو ایچ او  کی اس عالمی سربراہ کانفرنس   کے دوران  ،  صحت کی عالمی تنظیم  کے ڈائریکٹر   جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرے  سس نے کہا ہے کہ ‘‘ گجرات اعلامیہ ’’ سائنسی علم کے ذریعہ  روائتی طریقہ علاج کے امکانات  کو بروئے کار  لانے میں ایک اثر دار  عنصر کے طورپر مفید ثابت  ہوگا اور اس کے تحت صحت  کے قومی نظام  میں روائتی طریقہ علاج  کو شامل کرنے  پرتوجہ  مرکوز  کی جائے گی اور ا س کی بدولت  روائتی طریقہ علاج  کی قوت اور افادیت  کو سامنے  لانے میں مدد ملے گی۔

گجرات اعلامیہ میں  سبھی کے لئے صحت کا احاطہ کئے جانے (یو ایچ سی ) اور صحت سے  متعلق سبھی پائیدار ترقیاتی اہداف  (ایس ڈی جیز) کے مقصد میں معاونت  کی غرض سے ،شواہد  پرمبنی ٹی سی آئی ایم (روائتی تکمیلی مربوط طریقہ علاج ) اقدامات اور طریقہ کارکو مزید  نافذ کرنے کی خاطر  کوششوں  میں اضافہ کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔اس اعلامیہ میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ کثیر علاقہ جاتی ،کثیر انضباطی اورکثیر متعلقہ فریقوں   اور شراکتداروں  کے مابین  اشتراک  کے کردار کا  ڈبلیو ایچ او -جی سی ٹی ایم کے ذریعہ  اس عالمی سربراہ کانفرنس میں اظہار ہوا ہے۔

اس میں  صحت سے متعلق قومی پالیسیوں   اور اعلیٰ ترین معیاری تحقیق پر مبنی نظام میں  شواہد   پر مبنی ارتباط  ، پیداواریت میں اضافہ کرنے  اور سائنسی لحاظ سے ثابت شدہ   ٹی سی آئی ایم  مصنوعات  اور طور طریقوں کے باضابطہ استعمال  کی معاونت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

عوام کی صحت  اور تندرستی کے لئے  ٹی سی آئی ایم کے بارے میں ڈجیٹل صحت کےوسائل کو  بہتر بنانے کی غرض  سے ،  ڈجیٹل صحت سے متعلق ٹکنالوجیز   اور خاص  طور پر مصنوعی ذہانت  ( اے آئی ) کے مناسب فروغ  اور  اس کے استعمال  کو اختیار کیا جانا   ،اس کانفرنس کی خاص  حصولیابی تھی۔

صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو  ایچ  او ) نے  آیوش کی وزارت کی مشترکہ میزبانی میں  گجرات کے شہر گاندھی نگر میں   17 اور  18 اگست   2023 کو روائتی طریقہ علاج   کے بارے میں  اس  پہلی عالمی سربراہ کانفرنس کا انعقاد  کیا تھا۔

*************

  ش ح۔ع م۔رم

U-91 54



(Release ID: 1954580) Visitor Counter : 130