وزارت خزانہ

نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے سبسکرائبرز کی تعداد 6.62 کروڑ سے زیادہ ہوئی


این پی ایس اور اے پی وائی کے تحت زیر انتظام اثاثے (اے یو ایم) 10 لاکھ کروڑ روپئے کے پار

Posted On: 01 SEP 2023 3:32PM by PIB Delhi

نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) ، ان دونوں کے سبسکرائبرز کی تعداد 6.62 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور زیرانتظام اثاثے کی کل رقم 10 لاکھ کروڑ روپئے (1000000 کروڑ  روپئے) پہنچ چکی ہے۔

این پی ایس اور اے پی وائی  کی مختلف زمروں کے تحت درج بندی 25.08.2023 تک درج ذیل ہے:

شعبہ

اے یو ایم (روپئے میں)

مرکزی حکومت

2,40,902.87

سی اے بی

42,246.13

ریاستی حکومت

4,36,071.72

ایس اے بی

63,133.73

کارپوریٹ

1,35,218.06

آل سٹیزن ماڈل

47,663.36

این پی ایس لائٹ

5,157.12

اے پی وائی

30,051.28

کل

10,00,444.26

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  (پی ایف آر ڈی اے) مالیاتی تعلیم  میں اضافہ کرنے، سبسکرائبرز کو باخبر فیصلے لینے کے قابل بنانے اور متعلقہ خطرات کے بارے میں واضح سمجھ پیداکرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ  مالیاتی سیکٹر  سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسلسل قدم اٹھاتی رہتی ہے۔

این پی ایس کے بارے میں

نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس)  اُن تمام سرکاری ملازمین (مسلح افواج کو چھوڑ کر) کے لیے شروع کیا گیا ہے جنہوں نے  یکم جنوری 2004 کو یااس کے بعد  مرکزی حکومت میں شمولیت اختیار کی ہے۔ زیادہ تر ریاستی/یو ٹی حکومتوں  نے بھی اپنے نئے ملازمین کے لیے نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کی اطلاع دے دی ہے۔ این پی ایس یکم مئی 2019 سے رضاکارانہ بنیاد پر ہر ہندوستانی شہری کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ،  یکم جون 2015 سے  اٹل پنشن یوجنا بھی شروع کی گئی ہے جس سے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو مطلوبہ رفتار حاصل ہوئی ہے۔

نیشنل پنشن سسٹم دیوس (این پی ایس دیوس) کے بارے میں

پنشن اور رٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے مقصد سے، پی ایف آر ڈی اے ہر سال یکم اکتوبر کو ’’نیشنل پنشن سسٹم دیوس (این پی ایس دیوس)‘‘ مناتا ہے۔  اس پہل سے  ہندوستانی شہریوں کو رٹائرمنٹ کے بعد مالی طور پر خود انحصاری حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سال  این پی ایس دیوس کے موقع پر پی ایف آر ڈی اے نے  ایک مہینہ کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور تشہیر کی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ منصوبہ این پی ایس دیوس کو  بہتر طریقے سے منانے اور سبسکرائبرز کے ساتھ ساتھ  عام لوگوں کو پنشن  کی منصوبہ بندی کی اہمیت کے بارے میں بتانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

-----------------------

ش ح۔ق ت ۔ ع ن

U NO: 9090



(Release ID: 1954089) Visitor Counter : 76