کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تہتر(73) تھرمل پاور پلانٹوں پر محیط کوئلے کی رابطہ کاری کو مدلل بنانے کے چار مراحل کے نتیجے میں 92.16 ملین ٹن کوئلہ  کو کارگر بنایا گیا جس سے تقریباً 6420 کروڑ روپئے کی سالانہ بچت ممکن ہوپائی

Posted On: 01 SEP 2023 2:28PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے کوئلے کی رابطہ کاری  کو مدلل بنانے کے لیے  ایک پالیسی شروع کی ہے تاکہ کوئلے کی کانوں سے صارفین تک کوئلہ پہنچانے کے فاصلہ کو کم کیا جاسکے اور اس طرح کوئلے کی نقل وحمل کے خرچ کو کم کرکے کوئلہ پر مبنی بجلی کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔ بجلی کے شعبے میں کوئلے کی رابطہ کاری کو مدلل بنانے سے کوئلہ کانوں سے پاور پلانٹوں تک نقل وحمل کی لاگت میں کمی آئی ہے جس سے کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں مضبوطی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے نقل وحمل کے ڈھانچے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور کوئلے کی لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔

ریاستی / مرکزی پی ایس یو کے لیے رابطے کو مدلل بنانے کاکام سب سے پہلے بین ریاستی ٹاسک فور س (آئی ایم ٹی ایف) کی تجویز پر شروع کیا گیا تھا۔ اس ٹاسک فورس کو جون 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) کے رابطوں کے استدلال کے لیے دوسرا آئی ایم ٹی ایف جولائی 2017 میں بنایا گیا تھا۔اس کے علاوہ آئی پی پی /پرائیویٹ سیکٹر کے پلانٹوں کے لیے کوئلے کے استدلال کا طریقہ کار 15 مئی 2018 کو جاری کیا گیا تھا۔ کوئلے کے رابطوں  کے مزید استدلال سے متعلق امکان کا جائزہ لینے کے لیے اکتوبر 2018 میں ایک آئی ایم ٹی ایف قائم کیا گیا تھا جس میں درآمد کیے گئے کوئلوں کو ساحلی علاقوں  کے قریب گھریلو کوئلے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرنا بھی شامل تھا۔

ابھی تک 73تھرمل پاور پلانٹوں پر محیط رابطوں کے استدلال کے چار مراحل پورے ہوچکے ہیں جن میں سے 58 کا تعلق ریاستی / مرکزی جینکوز  سے اور 15 کا تعلق آئی پی پی سے ہے۔ رابطے کے استدلال سے کل 92.16 ملین ٹن (ایم ٹی) کوئلے کو مدلل بنایا گیا ہے جس سے سالانہ تقریباً 6420 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015GBA.jpg

کوئلے کی رابطہ کاری کے استدلال کے لیے کوئلے کی وزارت کی جامع حکمت عملی کے حصہ کے طور پر کول انڈیا لمیٹیڈ نے آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی)  اور جنریٹنگ کمپنیز (جینکوز) دونوں سے ہی دلچسپی کا اظہار(ای او آئی) طلب کرنے کے لیے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ اس دور اندیش پالیسی کا مقصد نقل وحمل کی لاگت کو کم کرنا ہے اور اس طرح ایندھن کے خرچ پر قابو پانا اور صارفین کو حتی الامکان مدد پہنچانا ہے۔

کوئلے کی رابطہ کار ی کے استدلال کے ذریعے کوئلے کے پی ایس یو  نہ صرف کام کاج کی کارکردگی کو بہتر کررہے ہیں بلکہ لاگت کو کم کرکے زیادہ پائیدار توانائی کا ایکو سسٹم تیار کررہے ہیں۔ یہ پالیسی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی حساسیت کے درمیان توازن پیدا کرنے کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ کوئلے کی وزارت کی  اختراعی پالیسی لگاتار ایسے مستقبل کے لیے کوشاں ہیں جہاں اثرانگیزی، کم لاگت اور ماحولیاتی ذمہ داری کو آسانی سے پورا کیا جاسکے۔

 

-----------------------

ش ح۔ق ت ۔ ع ن

U NO: 9082


(Release ID: 1954052) Visitor Counter : 90