کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے 7 غیر آہنی ریفائنڈ دھات کی اشیاء کے لیے 3 کوالٹی کنٹرول آرڈر کے نوٹیفکیشن کا اعلان کیا


کانوں کی وزارت، ایلومینیم، تانبہ اور روپہلی دھاتوں کے لیے کیو سی اوز کو نوٹیفائی کر کے بی آئی ایس کے لازمی سرٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد کوالٹی کنٹرول ایکو سسٹم کے ذریعے صارف کے فائدے اور صنعت کی مسابقت کو یقینی بنانا ہے

غیر معیاری مصنوعات کی درآمد کو روکنے، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو روکنے اور صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کے لیےپہل

Posted On: 01 SEP 2023 3:00PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے 31 اگست 2023 کو تکنیکی ضابطوں کے نوٹیفکیشن کے مناسب عمل کے بعد سات اشیاء کے لیے تین کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ کیو سی اوز نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین ماہ تک نافذ العمل ہوں گے۔ یہ کیو سی اوز، بی آئی ایس  ایکٹ کے تحت کانوں کی وزارت کے پہلے تکنیکی ضوابط کو نشان زد کرتے ہیں۔

ایلومینیم اور ایلومینیم مرکبات کے لیے کیو سی او ایلومینیم اور ایلومینیم مرکبات، اعلی پختگی کے بنیادی ایلومینیم انگوٹ (ڈھلی ہوئی دھات) اور ایلومینیم انگوٹس، بلٹس (خالی جگہ) اور وائر بارز (ای سی گریڈ) کی گھریلو پیداوار اور درآمد کے لیے مناسب ہندوستانی معیارات (آئی ایس) کے تحت ضروری سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دیتا ہے۔ باقی دو کیو سی اوز تانبے اور روپہلی پاؤڈر کے لیے مناسب آئی ایس معیار فراہم کرتے ہیں۔

تینوں کیو سی اوز کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور متعلقہ صنعتی انجمنوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت پر مشتمل ایک وسیع عمل کے بعد نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس میں رکن ممالک سے تبصروں کو مدعو کرنے کے لئے 60 دن کی مدت کے لئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی ویب سائٹ پر مسوداتی کیو سی اوز کی ہوسٹنگ اور 60 دن کی مدت کے اندر حصص داروں کے تبصروں کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر مسوداتی کیو سی اوز کی ہوسٹنگ شامل ہیں۔ اس کے بعد کانوں کے مرکزی وزیر کی منظوری کے بعد کیو سی اوز کو حتمی شکل دی جائے گی اور قانون ساز کے محکمہ کی جانب سے جانچ پڑتال ہوگی۔

کانوں کی وزارت، ملک میں غیر آہنی دھاتوں کے شعبے کے لیے کوالٹی کنٹرول ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر زور دے رہی ہے۔ اس کے لیے، وزارت غیر آہنی دھات ویلیو چین میں مصنوعات کی پیداوار (ریفائنڈ میٹل) پر مزید کیو سی او کی تیاری کے لیے بی آئی ایس کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہی ہے۔

لازمی کیو سی اوز کی ترقی غیر معیاری مصنوعات کی درآمد کو روکنے، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو روکنے اور صنعتی صارفین سمیت گھریلو صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے۔ نوٹیفائیڈ کیو سی اوز صارف کی صنعت کے فائدے کے لیے ایلومینیم دھات اور مرکب دھاتوں، تانبے اور روپہلی دھات کے معیار کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، کیو سی اوز ان اشیاء میں ہندوستانی مصنوعات کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنائیں گے، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ’میک ان انڈیا‘ کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کریں گے۔

کیو سی او نوٹیفکیشن، کانوں کی وزارت کے بہت سے اقدامات میں سے ہیں جن کا مقصد آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنا ہے۔

 

 

 

************

 

ش ح۔ ع ح۔م ر

 (U: 9083)

 


(Release ID: 1954050)