صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے گرو گھاسی داس وشوودیالیہ کی 10ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی
Posted On:
01 SEP 2023 2:51PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم ستمبر 2023) چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں واقع گروگھاسی داس وشوودیالیہ کی 10ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
اس موقع پر بولتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ موجودہ دنیا میں افراد، اداروں اور ممالک کو اختراع کے شعبے میں آگے رہنا چاہیے اور بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کااستعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مناسب سہولیات، ماحول اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گروگھاسی داس وشوودیالیہ میں سریع الحرکت پر مبنی تحقیقی مرکز کے قیام پر خوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز مفید تحقیق کے ذریعے اپنے اثرات چھوڑے گا۔
حالیہ دنوں چندریان-3 مشن کی کامیابی کاذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے نہ صرف سالوں کی سخت محنت کام کررہی تھی بلکہ روکاوٹوں اور ناکامیوں کی پروا کیے بغیر مسلسل آگے بڑھنے کا جذبہ بھی کارفرما تھا۔ انہوں نے گرو گھاسی داس وشوودیالیہ سے اس تاریخی کامیابی پر علم میں اضافہ کرنے کے پروگرام اور مقابلے منعقد کرنے کی اپیل کی تاکہ معاشرے میں سائنسی ذہنیت پیدا کرنے میں مدد کی جاسکے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں کی کڑی محنت اور صلاحیت کی وجہ سے آج ہندوستان نیوکلیئر کلب اور اسپیس کلب کا ایک قابل احترام رُکن بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ذریعے ’کم قیمت ‘پر ’اعلیٰ سائنس‘ کی پیش کش کی ملک کے اندر اور باہر تعریف ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ درجے کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اس یونیورسٹی کے طلباء معاشرے ، ریاست اور ملک کے اہم فیصلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجوں کے درمیان مواقع پیدا کرنا کامیابی حاصل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گروگھاسی داس نے لافانی اور زندہ پیغام پہنچایا ہے کہ تمام انسان برابر ہوتے ہیں۔ تقریباً 250 سال پہلے انہوں نے محروموں، پسماندوں اور خواتین کی برابری کی وکالت کی تھی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان ان اصولوں پر عمل کرکے بہتر معاشرے کی تعمیر کرسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو گھاسی داس وشوودیالیہ کے آس پاس کے علاقوں میں آدیواسیوں کی ایک بڑی آبادی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء قدرت کے تئیں حساسیت، اجتماعی زندگی میں برابری کا احساس اور آدیواسی برادری کی خواتین کی حصہ داری جیسی زندگی کی قدریں حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
-----------------------
ش ح۔ق ت ۔ ع ن
U NO: 9079
(Release ID: 1954030)