وزارات ثقافت

اے ایس آئی 4ستمبر 2023 کو ’’ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0 پروگرام‘‘  انڈین ہیریٹیج ایپ اور  ای۔پرمشن پورٹل لانچ کرے گا

Posted On: 31 AUG 2023 6:40PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے زیر نگرانی 3696 تاریخی مقامات ہیں، جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ مقامات نہ صرف بھارت کی مالامال ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مالامال ثقافتی ورثے کو برقرار رکھنے کے لیے ان ورثہ جاتی مقامات کو وقتاً فوقتاً مزید سہولتیں فراہم کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد سے اور لوگوں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کے لیے، اے ایس آئی 4 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے آئی جی این سی اے کے سیم ویٹ آڈی ٹوریم میں ’’ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0‘‘ پروگرام شروع کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت، اے ایس آئی کارپوریٹ اسٹیک ہولڈرس کو اپنے سی ایس آر فنڈ کا استعمال کرکے تاریخی عمارتوں میں سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ یہ پروگرام 2017 میں شروع کی گئی پچھلی اسکیم کا ایک نیا ایڈیشن ہے اور اے ایم اے ایس آر ایکٹ 1958 کے مطابق مختلف تاریخی  عمارتوں کے لیے درکار سہولتوں کو واضح طور پر پیش کرتا ہے۔ متعلقہ فریق یو آر ایل  www. Indianheritage.gov.in کے  ساتھ ایک کلی طور پر وقف ویب پورٹل کے توسط سے کسی تاریخی عمارت یا ورثہ جاتی مقام پر خصوصی سہولت/سہولتوں کو اپنانے کے لیے درخواست گزار سکتے ہیں، جس میں فاصلے کے تجزیے اور سہولتوں کے مالی تخمینوں کے ساتھ اپنانے کے لیے یادگاری عمارتوں کی تفصیل شامل ہے۔

ثقافت، سیاحت اور ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ہماری شناخت کو شکل دینے میں ثقافتی وراثت کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری ثقافتی یادگاری عمارتیں محض ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ وہ ہماری تاریخ، فن اور فن تعمیر کا ایک زندہ ثبوت ہیں۔ ’ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0‘ پروگرام کا مقصد کارپوریٹ اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ تعاون میں اضافہ  کرنا ہے جس کے توسط سے وہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ان تاریخی عمارتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں تعاون دے سکتے ہیں۔‘‘ انتخاب کا عمل پوری مستعدی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور ہریادگاری عمارت پر اقتصادی اور ترقیاتی مواقع کا جائزہ لینے کےبعد کیا جائے گا۔

منتخبہ متعلقہ فریق صفائی ستھرائی، رسائی، سلامتی اور علمی زمروں میں سہولتوں کو ترقی فراہم کریں گے اور / یا برقرار رکھیں گے۔ ایسا کرنے پر انہیں ایک ذمہ دار اور وراثت کے مطابق اکائی کے طور پر شناخت قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ تقرری کی مدت شروعات میں پانچ برس ہوگی، جس میں پانچ برس کی مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، اسی دن ’انڈین ہیریٹیج‘ نام سے ایک صارف دوست موبائل ایپ لانچ کی جائے گی، جو بھارت کی ورثہ جاتی یادگاری عمارتوں کے بارے میں بتائے گی۔ایپ میں تصاویر کے ساتھ ساتھ یادگاری عمارتوں کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ، دستیاب عوامی سہولتوں کی فہرست، جیو ٹیگ کیے گئے مقامات اور شہریوں کے لیے فیڈ بیک نظام کی سہولت موجود ہوگی۔ یہ آغاز مرحلہ وار طریقے سے ہوگا، مرحلہ۔1 ٹکٹ والے یادگاری مقامات کے لیے لانچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد بقیہ یادگاری عمارتوں کے لیے لانچ کیا جائے گا۔ یادگاری مقامات پر فوٹوگرافی، فلم بنانے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے یو آر ایل www.asipermissionportal.gov.in کے ساتھ ایک ای۔پرمشن پورٹل بھی لانچ کیا جائے گا۔ یہ پورٹل مختلف منظوریاں حاصل کرنے کے ضابطے میں تیزی لائے گا اور اس سے جڑی آپریشنل اور لاجسٹک رکاؤٹوں کو بھی دور کرے گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9049



(Release ID: 1953909) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu