شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اتکیلا ہوائی اڈے اور اتکیلا اور بھونیشور کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا


اس ہوائی اڈے کواڑان  اسکیم کے تحت علاقائی ہوائی اڈے کے طور پر تیار کیا گیا ہے

Posted On: 31 AUG 2023 1:37PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے، شہری ہوا بازی کی وزارت میں  وزیر مملکت   جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ نے آج اتکیلا ہوائی اڈے اور اتکیلا اور بھونیشور کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔ تقریب کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X27F.jpg

اتکیلا ہوائی اڈہ اڈیشہ سرکار کی ملکیت ہے اسے حکومت ہند کی شہری ہوا بازی کی وزارت کی اڑان اسکیم کے تحت ایک علاقائی ہوائی اڈے کے طور پر تیار کیا گیا ہے،  جس پر 37.07  کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ اتکیلا ہوائی اڈے کے رن وے کی  لمبائی 917 میٹر  (2995 فٹ) ہے جبکہ اس کی چوڑائی 30 میٹر کی ہے ۔ اتکیلا ایئر پورٹ کے اضافے کے ساتھ ہی اب اڈیشہ میں 5 ہوائی اڈے ہو گیے ہیں۔

نو افتاح شدہ اتکیلا – بھوبنیشور – اتکیلا فلائی روٹ ، علاقائی فضائی کنیکٹیوٹی میں اضافہ کرے گا اور علاقے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انڈیا آن لائن ، اس روٹ پر 31 اگست سے پر وازیں چلائے گی ۔  یہ فضائی کمپنی  نو نششتوں والے ‘ سینا سی –  208 ’  طرز کے ہوائی جہاز استعمال کرے گی جن کی منظوری اڑان اسکیم کے تحت   دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/.........RKTR.jpeg  

 

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتکیلا سے بھوبنیشور  تک فضائی راستہ ، سڑک کے ذریعہ سفر کے راستے میں کمی کرے گا جو کہ تقریباً 18 گھنٹے کا ہے ۔ مزید تفصیلات بتاتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کالا ہانڈی خطے کے لئے ایک نئی شروعات ہوگی کیونکہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور مختلف طرح کے روزگار کے مواقع وضع ہوں گے ۔ جناب سندھیا نے  کہا کہ مرکزی حکومت ، ریاست میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دینے کے لیے اڈیشہ  سرکار کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YJ4B.jpg

 

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اتکیلا ہوائی اڈے کے احیاء کے لیے تقریباً 31 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کالا ہانڈی ، بھوبنیشور اور ریاست میں دیگر شہروں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا جس سے خطے کی ترقی میں مددملے گی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LA35.jpg

اس موقع پر رجیا سبھا  کے رکن پارلیمنٹ جناب سجیت کمار ،لوک سبھا  کے رکن پارلیمنٹ جناب بسنتا کمار پانڈا ، حکومت اڈیشہ نے آبی وسائل اور تجارت  نیز نقل و حمل کی وزیر محترمہ ٹکونی ساہو ، شہری ہوا بازی  وزارت کے سیکریٹری  جناب راجیو بنسل ، حکومت اڈیشہ کے پرنسپل سیکریٹری اور انڈیا ون کے سی ای او جناب ارون کمار سنگھ بھی موجود تھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RACH.jpg

 

 

*************

ش ح۔ا ع۔ ر ب

U-9023



(Release ID: 1953739) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu