سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے 301 پر کارگل-زنسکار وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے

Posted On: 31 AUG 2023 1:24PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری جناب نتن گڈکری نے کہا کہ  لداخ میں قومی شاہراہ 301 پر  کارگل-زنسکار  وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی مجموعی لمبائی 31.14 کلومیٹر ہے اور یہ پیکیج-6 کے تحت آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا بنیادی مقصد اندرونی علاقوں میں مسافروں اور اشیا  کی نقل و حمل   کے لیے قابل اعتماد اور قابل رسائی رابطہ  فراہم کرکے علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اپ گریڈ کےبعدیہ شاہراہ سال بھر کی رسائی کو یقینی بنائے گی، جس سے مقامی معیشت اور خطے کے باشندوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں یہ اہم منصوبہ لداخ کے علاقے میں تیز رفتار، کسی دشواری کے بغیر اور ماحولیات کے اعتبار سے حساس موبیلٹی کے حصول کے لیے وقف ہے۔

 

************

ش ح۔ف ا    ۔ م  ص

 (U:9021 )



(Release ID: 1953705) Visitor Counter : 111