پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کل کیندریہ ودیالیوں کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 2022-2023 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کرے گی
Posted On:
31 AUG 2023 10:52AM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت کل یکم ستمبر 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں 33 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2023-2022 کے کیندریہ ودیالیوں کے لیے انعامات کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کرے گی۔
قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت؛ اور ثقافت کی وزارت میں ریاستی وزیر تقریب کی صدارت کریں گے اور انعامات تقسیم کریں گے .اس موقع پر کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، چھندواڑہ، مدھیہ پردیش کے طلباء، جنہوں نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2023- 2022 میں قومی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا تھا، کیندریہ ودیالیوں کے لیے، اپنی ‘‘یوتھ پارلیمنٹ’’ کی نشست میں پیش کئے جانے والا اپنے فن کامظاہرہ دوبارہ پیش کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت کئی برس سے کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ کی اسکیم کے تحت، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے 25 علاقوں میں پھیلے ہوئے 150 کیندریہ ودیالیوں کے درمیان 2023-2022 کے دوران سیریز کا 33 واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں نظم و ضبط، مختلف آرا کے درمیان رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کے معیار اور موثر تقریر کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔
’’نہرو رننگ شیلڈ’’ اور 33ویں مقابلے میں قومی سطح پر اول آنے پر ٹرافی کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، چھندواڑہ، مدھیہ پردیش (جبل پور علاقہ، جنوبی زون) کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زونل ونر ٹرافیاں بھی 4 ودیالیوں کو دی جائیں گی جنہوں نے مقابلہ میں زونل سطح پر اول پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ، مقابلہ میں علاقائی سطح پر اول آنے کے لیے 20 ودیالیوں کو علاقائی فاتح ٹرافیاں دی جائیں گی۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9015
(Release ID: 1953652)
Visitor Counter : 139