بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای ٹول روم اور تربیتی مراکز نے پچھلے نو برسوں میں سولہ  لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی اورتین  لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹوں کو فائدہ پہنچا: جناب نارائن رانے

Posted On: 30 AUG 2023 7:16PM by PIB Delhi

نیشنل اسمال انڈسٹریز ڈے کے موقع پر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ 16 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ 9 برسوں میں 3 لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹوں کو فائدہ پہنچا۔ یہ فاءدہ ملک بھر میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعے چلائے جانے والے 18 ٹول رومز اور ٹیکنالوجی مراکز کے ذریعے پہنچا ہے۔

جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ٹول رومز اور ٹیکنالوجی مراکز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ٹول رومز اور ٹیکنالوجی مراكز جدید ترین مصنوعات کی تیاری میں مرحلہ وار تعاون بھی كر کر رہے ہیں۔

جناب رانے نے کہا کہ یہ ٹول روم درمیانے اور چھوٹے سائز کے آلات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن اور تیار کرتے ہیں جو کھیلوں کے سامان، پلاسٹک، آٹوموبائل، جوتے، شیشہ، پرفیوم، فاؤنڈری اور فورجنگ، الیکٹرانکس اور خلائی شعبے سے متعلق صنعتوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں لانچ کردہ چندریان -3 مشن كے لیے بھونیشور ٹول روم نے 437 اقسام کے تقریباً 54,000 ایرو اسپیس اجزاء تیار کیے ہیں۔ ان ٹول رومز نے عالمی وبا کورونا کے مشکل وقت میں پی پی ای کٹس، سینیٹائزر مشینوں، آکسیجن کنسینٹریٹرز کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بیرونی ممالک کو برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایم ایس ایم ای کے وزیر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ مزید 15 ٹیکنالوجی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاكہ ملک کے ایم ایس ایم ای یونٹوں کو مزید مضبوط بنایا جا سكے ۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:9008


(Release ID: 1953590) Visitor Counter : 111