الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت اکتوبر  میں ‘گلوبل انڈیا اے آئی 2023’ کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا


کانفرنس میں بھارت اور پوری دنیا  کے  اے آئی کے  بہترین ماہرین یکجا ہوں گے: وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر

‘سیمی کون انڈیا’ کانفرنس کی  زبردست  کامیابی کے بعد بھارت  کے اے آئی کے منظر نامے  پر گلوبل انڈیا اے آئی اثر انداز ہوگا: وزیر مملکت راجیو چندر  شیکھر

Posted On: 30 AUG 2023 5:39PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت گلوبل انڈیا اے آئی 2023 کا اہتمام کرے گی، جو اس سال اکتوبر میں منعقد ہونے والا ہے ۔ اس میں  بھارت اور دنیا بھر کے سرکردہ اے آئی  ماہرین ، محققین، اسٹارٹ اپس، اور سرمایہ کاروں کی شرکت ہوگی۔

اس  کانفرنس میں  وسیع موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں نیکسٹ جنریشن لرننگ اور فاؤنڈیشنل اے آئی  ماڈلز، صحت کی دیکھ بھال میں اے آئی کی ایپلی کیشنز، گورننس، اور اگلی نسل کی الیکٹرک گاڑیاں، مستقبل کے اے آئی  ریسرچ کے رجحانات، اے آئی کمپیوٹنگ سسٹم، سرمایہ کاری کے مواقع، اور اے آئی کی صلاحیت  کی پرورش شامل ہیں ۔

ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت   جناب راجیو چندر شیکھر کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کی ، جسے گلوبل انڈیا اے آئی 2023 کا خاکہ تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس میں  وزات کا ڈیجیٹل  معیشت کا ایڈوائزری  گروپ  اور اے آئی کے شعبے میں  دیگر  اہم لیڈر  شرکت کریں گے ۔

کانفرنس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا ویژن دنیا کے بہترین اور روشن دماغوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا ہے ،تاکہ اے آئی  کے مستقبل اور کئی شعبوں میں اس کے اثرات پر غور کیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے کہا  کہ "گلوبل انڈیا اے آئی 2023 " کانفرنس کی  عارضی طور پر 14/ 15 اکتوبر کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور یہ بھارت اور دنیا بھر سے اے آئی  کے بہترین  ماہرین کو یکجا کرے گی۔ توقع ہے کہ یہ کانفرنس  گلوبل اے آئی انڈسٹری، اسٹارٹ اپس، پریکٹیشنرز، محققین اور طلباء کے لئے سالانہ کیلنڈر پر ایک اہم تقریب بن جائے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے سیمی کون انڈیا  کانفرنس کے پچھلے دو ایڈیشنوں کی زبردست کامیابی نے بھارت  کو سیمی کون کے عالمی نقشے پر مضبوطی سے پیش کیا۔ اس نے بھارت کو اس شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایک تحریک  دینے والا ملک بنادیا ہے ۔ گلوبل انڈیا اے آئی کانفرنس  بھارت کے اے آئی  کی  بنیاد اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو بھی متحرک بنائے گی "۔

 یہ کانفرنس انڈیا اے آئی کے تابناک  ماحولیاتی نظام  کے لیے ایک نمائش کے طور پر بھی کام کرے گی،  جس میں کلیدی اقدامات جیسے ڈی آئی بھاشینی، انڈیا ڈیٹا سیٹس پروگرام، انڈیا اے آئی فیوچر ڈیزائن پروگرام برائے اسٹارٹ اپس، اور انڈیا اے آئی فیوچر سکلز پروگرام شامل ہیں، جو عالمی سطح کے اے آئی  ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے وقف ہیں۔

انڈیا اے آئی کے پیچھے جامع بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ان ورکنگ گروپس کے اہم کردار کی نشاندہی کی جنہوں نے صنعت، اسٹارٹ اپس اور اکیڈمی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ ان گروپس نے انڈیا اے آئی پہل کے لیے ایک جامع فریم ورک پیش کیا ہے جس میں ، اے آئی ان گورننس، اے آئی  کمپیوٹنگ اور سسٹمز، ڈیٹا فار اے آئی ، اے آئی آئی پی اور اختراعی اور اے آئی میں مہارت جیسے بنیادی ستون کانفرنس کے ایجنڈے کا لازمی حصہ بنیں گے۔

وزیر موصوف  نے مزید کہا کہ "جو چیز بھارت کو اے آئی کے لیے اتنا پرکشش بناتی ہے وہ اس کا تنوع ہے۔ ہمارا تنوع کسی بھی بڑے زبان کے ماڈل یا کسی بھی اے آئی  سیکھنے کے ماڈل کے لیے ڈیٹا سیٹ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ  اے آئی  ذمہ دار ہو، تاکہ صارف کے نقصان کو روکا جائے اور اختراع کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ہمارا بنیادی مقصد ایک باہمی تعاون پر مبنی اور شراکتی نقطہ نظر کو یقینی بنانا ہے، جس سے حکمرانی کو بہتر بنانے اور زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے عالمی شراکت داری کی تعمیر اور دنیا کے ٹیکنالوجی کے منظر نامے کو فعال طور پر تشکیل دینے کے لیے اے آئی  کو آگے بڑھانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(30-08-2023)

U-9003



(Release ID: 1953557) Visitor Counter : 112