ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کولکاتہ میٹرو ریلوے لندن، ماسکو، برلن، میونخ اور استنبول میٹرو کے ایلیٹ کلب کا رکن بننے کے لیے تیار


ہندوستانی ریلوے کی کولکاتہ میٹرو اسٹیل تھرڈ ریل کو کمپوزٹ ایلومینیم تھرڈ ریل سے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

کل35 کلومیٹر مین لائن اسٹیل تھرڈ ریل کو مرحلہ وار طریقےسے تبدیل کیا جائے گا

اس کے نتیجے میں ٹریکشن انرجی کے اخراجات میں بڑی بچت ہوگی جیسے کہ میٹرو کوریڈور کے 35 کلومیٹر کے لیے210 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی براہ راست بچت

Posted On: 30 AUG 2023 4:52PM by PIB Delhi

ہندوستان کی پہلی میٹرو،کولکاتہ میٹرو ریلوے جسے ہندوستانی ریلوے نے 24 اکتوبر 1984 کو بنایاتھا۔ تقریباً 40سالوں سے سٹی آف جوائے، کولکاتہ کے لیے لائف لائن کے طور پر کام کر رہی ہے۔

کولکاتہ میٹرو ریلوے میں میٹرو ریک کو بجلی اسٹیل تھرڈ ریل کے ذریعے750 وی ڈی سی پر رولنگ اسٹاک کو فراہم کی جاتی ہے۔ تھرڈ ریل کرنٹ کلکٹر (ٹی آر سی سی)جو اسٹیل سے بنا ہے ،میٹرو ریک پر لگے ہوئے تھرڈ ریل سے کرنٹ حاصل کرتا ہے۔ کولکاتہ میٹرو ریلوے پچھلے 40 سالوں سے اسٹیل تھرڈ ریل کا استعمال کر رہی ہے۔ کولکاتہ میٹرو ریلوے نے اب اسٹیل تھرڈ ریل کے ساتھ موجودہ کوریڈور میں ریٹرو فٹمنٹ کے ساتھ تعمیر کے لیے شروع کیے جانے والے تمام آنے والے کوریڈورز میں کمپوزٹ ایلومینیم تھرڈ ریل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میٹرو ریلوے کے ساتھ کولکاتہ،لندن، ماسکو، برلن، میونخ اور استنبول میٹرو کے ایلیٹ کلب کا ممبر بن جائے گا، جو اسٹیل تھرڈ ریل سے ایلومینیم تھرڈ ریل میں منتقل ہوچکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014MWS.jpg

 

اس سلسلے میں، میٹرو ریلوے کولکاتہ نے پہلے مرحلے میں دمدم سے شیام بازار کے درمیان کے سیکشن کا احاطہ کرنے کے لیے موجودہ تھرڈ ریل کو تبدیل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں شیام بازار سے سنٹرل اور جے ڈی پارک سے ٹولی گنج تک کام شروع کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں مہانائک اُتم کمار (ٹولی گنج)سے کوی سبھاش (نیو گریا)کے درمیان کا حصہ لیا جائے گا۔ لہٰذا، کل 35 آر کے ایم مین لائن اسٹیل تھرڈ ریل کو مرحلہ وار طریقے سے ایلومینیم کمپوزٹ تھرڈ ریل میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PZZB.jpg

 

اسٹیل تھرڈ ریل کے مقابلے ایلومینیم  کمپوزٹ تھرڈ ریل کے واضح فوائد درج ذیل ہیں:

  1. مزاحمتی(ریسسٹیو) کرنٹ کے نقصان میں کمی اور ٹریکشن وولٹیج کی سطح میں بہتری، کیونکہ اسٹیل تھرڈ ریل کا ریسسٹنس کمپوزٹ ایلومینیم تھرڈ ریل سے تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔
  2. اوسطاً ایلومینیم کمپوزٹ تھرڈ ریل کے استعمال کے ساتھ 10 کلومیٹر کوریڈور کے لیےاسٹیل تھرڈ ریل کے مقابلے میں01کم ٹریکشن سب اسٹیشن کی ضرورت ہوگی۔ یعنی میٹرو کوریڈور کے 35 کلومیٹر کے لیے تقریباً 210 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی سیدھی بچت۔
  3. کم وولٹیج ڈراپ، کولکاتہ میٹرو ریلوے میں دستیاب اسی ریک کے ساتھ تیز رفتاری حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
  4. کم دیکھ بھال اور لائف سائیکل لاگت۔ ہر 5 سال بعد تھرڈریل کی پینٹنگ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تھرڈ ریل کے طول و عرض کی پیمائش کی فریکوئنسی نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔ زنگ لگنے وغیرہ کی وجہ سے نقصان کا کوئی امکان نہیں ہے۔
  5. ٹرین آپریشنز کی کارکردگی میں بہتری۔
  6. انرجی ایفی سیئنشی میں زبردست بہتری اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی۔
  7. کمپوزٹ ایلومینیم تھرڈ ریل کا استعمال کرتے ہوئے تخمینی توانائی کی بچت تقریباً 6.7 ملین یونٹ سالانہ ہو سکتی ہے۔
  8. ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری۔

 

************

 

ش ح۔ م م۔ن ع

(30.08.2023)

(U: 8995)

 


(Release ID: 1953556) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil