سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیر  نتن گڈکری نے  بی ایس  چھ اسٹیج  دوئم  ‘الیکٹریفائیڈ فلیکس فیول وہیکل’  کا دنیا کا پہلا پروٹو ٹائپ کا آغاز کیا


توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور انہیں اُرجا داتا میں منتقل کرنے کے  مقاصد کے  ساتھ ایتھنول  پر مودی حکومت کا زور  ، جب کہ اُن کو اَنّ  داتا کے طور پر  تعاون جاری رکھا جائے گا اور ماحولیات پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے بھی تعاون کیا جائے گا :  گڈکری کا بیان

Posted On: 29 AUG 2023 3:41PM by PIB Delhi

شاہراہوں ، سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، مرکزی وزیر جناب مہندر ناتھ پانڈے کی موجودگی میں ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے ذریعہ تیار کردہ بی ایس 6 6 اسٹیج II 'الیکٹریفائیڈ فلیکس فیول وہیکل' کا دنیا کے پہلے پروٹو ٹائپ  کا آغاز کیا ۔  اس موقع پر آج نئی دلّی میں ٹویوٹا کے ایم ڈی اور سی ای او  جناب مساکازو یوشیمورا، کرلوسکر سسٹمز لمیٹیڈ کی ایم ڈی اور سی ای او گیتانجلی کرلوسکر، جاپان سفارت خانے کے  سفیر اور سفارت کار اور اعلیٰ حکام اور مشیر  بھی موجود تھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D66L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q43I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V742.jpg

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، جناب گڈکری نے کہا کہ ایتھنول ایک دیسی ، ماحول دوست اور قابل تجدید ایندھن ہونے کے ناطے بھارت کے لیے امید افزا امکانات رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا زور  ، اس بات پر ہے کہ توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے،  انہیں اُرجا داتا کی طرف منتقل کرنے کے ساتھ ایتھنول پر توجہ دی جائے ۔ ساتھ ہی ، انہیں اَنّ داتا کے طور پر ، اُن کے لئے تعاون جاری رکھا جائے اور ماحولیات پر مثبت اثر ڈالنے والے اقدامات میں ، اُن کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔  انہوں نے کہا کہ جس دن ایتھنول کی معیشت 2 لاکھ کروڑ ہو جائے گی  ، اس دن زرعی ترقی کی شرح موجودہ 12 فیصد سے  بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ بایو ایندھن میں  جدت طرازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ، جناب گڈکری نے انڈین آئل کارپوریشن کے آسام میں نومالی گڑھ میں ریفائنری کے بارے میں بات کی  ، جہاں بانس کا استعمال بایو ایتھنول کی تیاری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZNEQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EPAK.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ اختراعی گاڑی انووا ہائیکراس پر مبنی ہے اور اسے  بھارت کے اخراج کے سخت معیارات پر عمل کرنے کے لیے  تیار  کیا گیا ہے، جس سے اسے عالمی سطح پر پہلی بار بی ایس 6  (مرحلہ II) الیکٹریفائیڈ فلیکس فیول وہیکل پروٹو ٹائپ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروٹو ٹائپ کے آنے والے مراحل میں باریک بینی، ہم آہنگی اور سرٹیفیکیشن کے عمل شامل ہیں۔

 

 

********

 

 

( ش ح ۔  ح ا ۔ ع ا )

U. No.8956



(Release ID: 1953226) Visitor Counter : 103