کوئلے کی وزارت

کوئلےکی وزارت کے اسٹریٹیجک اقدامات سےاسٹیل کی پیداوار کے لیے گھریلو کوکنگ کول کی دستیابی میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی


کوکنگ کول کی پیداوار 2030 تک 140میٹرک ٹن تک پہنچنے کی توقع

Posted On: 29 AUG 2023 1:07PM by PIB Delhi

فولاد اور کوئلے کی وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اس تعاون کامقصد  ملکی کوکنگ کول کی دستیابی میں اضافہ کرنا اور درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے۔ گھریلو خام کوکنگ کول کی پیداوار 2030 تک 140 میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے واشنگ کے بعد تقریباً 48 میٹرک ٹن قابل استعمال کوکنگ کول حاصل ہوگا۔ کوکنگ کول، جو اسٹیل کی پیداوار کے لیے اہم ہے، نے بڑھتی ہوئی دستیابی دیکھی  ہے، جو ملک میں اسٹیل کی پیداوار سے چلنے والی صنعتی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

وزارت کوئلہ نے مالی سال 2022 میں کوکنگ کول کی بڑھتی ہوئی گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے ‘‘مشن کوکنگ کول’’ کا آغاز کیا جیسا کہ قومی اسٹیل پالیسی 2017 میں پیش کیا گیا ہے۔ مشن ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کے تحت ایک تبدیلی لانے والے  اقدام کے ذریعے کوکنگ کول کی درآمدات کو نمایاں طور پر کم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں ایکسپلوریشن، بہتر پیداوار، ٹیکنالوجی کو اپنانا، کوکنگ کول بلاکوں میں نجی شعبے کی شمولیت، نئی واشریز کا قیام،آر اینڈ ڈی سرگرمیوں اور معیار میں اضافہ شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RBJX.png

اسٹیل سیکٹر کے لیے دیسی کوکنگ کول کی سپلائی کو مضبوط بنانے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے، کئی اسٹریٹجک اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوکنگ کول کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

کوکنگ کول بلاکوں کی نیلامی: وزارت کوئلہ نے 16 کوکنگ کول بلاکوں کو مختص کرکے ایک اہم سنگ میل طےکیا ہے۔ جن میں سے، 2022-23 میں 4 بلاکوں کی نیلامی کی گئی، جس میں جے ایس ڈبلیو نے دو بلاکس حاصل کیے تھے۔ اس کوشش سے کوکنگ کول کی پیداوار میں ٹھوس 1.54 میٹرک ٹن  کا تعاون ملنے  کا امکان ہے۔

ترک شدہ کانوں کو زندہ کرنا: بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے ایجنسیوں اور کمپنیوں کو بی سی سی ایل کی زیر ملکیت کانوں سے کوکنگ کول نکالنے کی دعوت دے کر نئی راہیں کھول دی ہیں۔ ریونیو شیئرنگ ماڈل کے ذریعے، اس اقدام سے 8 شناخت شدہ بند شدہ کانوں کو بحال کرنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 4 کانوں کے لیے ایل او اے پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جبکہ چار دیگر کانیں ٹینڈرنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔

سیل کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون: اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اوربی سی سی ایل نے کوکنگ کول کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے 1.8میٹرک ٹن دھوئے ہوئے (واشڈ)کوکنگ کول کی فراہمی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ بی سی سی ایل کے زیر تعمیر 4 نئی کوکنگ کول واشریز کے آغاز کے بعد دھوئے ہوئے کوکنگ کول کی سپلائی کو مزید بڑھا وا ملے گا۔

خام کوکنگ کول کے لیے نیلامی: بی سی سی ایل اور سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) نے جون 2023 میں نیلامی کا اہتمام کیا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل نے سی سی ایل کانوں سے 50,000 ٹن خام کوکنگ کول کی نیلامی حاصل کی، جس سے گھریلو سورسنگ کے عزم کو تقویت ملی۔

جدید گرین فیلڈ واشریز: وزارت کوئلہ کوکنگ کول کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے گرین فیلڈ واشریز کے قیام یا موجودہ بی سی سی ایل واشریز کی تجدید کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزر، جو بی سی سی ایل کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے، مستعدی سے موجودہ واشریز کی تجدید کے لیے طریقہ کار وضع کر رہا ہے۔

یہ اسٹریٹجک اقدامات گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار کو مضبوط بنانے کے لیے لگن پر زور دیتے ہیں، اور خود انحصاری کے وسیع تر وژن کو فروغ دیتے ہیں جس میں کوکنگ کول ہندوستان میں صنعتی ترقی کے لیے محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔

***

ش ح۔م م۔ ع ن

U NO: 8951



(Release ID: 1953179) Visitor Counter : 99