محنت اور روزگار کی وزارت

این سی ایس پر اگست 2023 میں سرگرم آسامیوں کی تعداد میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا


این سی ایس پورٹل پر 28 اگست 2023 کو ایک ملین سے زیادہ سرگرم آسامیاں رجسٹرڈ ہوئیں

Posted On: 28 AUG 2023 6:59PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار وزارت کے پورٹل نیشنل کیرئر سروسز(ا ین سی ایس ) میں 28 اگست 2023 کو ایک ملین سے زیادہ سرگرم آسامیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔ یہ آسامیاں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے مختلف آجروں کی جانب سے این سی ایس پورٹل پر رجسٹر کی گئیں جو اب بھی بھرتی کے لئے کھلی ہوئی ہیں۔

ایک ملین سرگرم آسامیوں میں سے تقریبا ایک تہائی آسامیاں نئے فارغین کے سلیکشن کے لئے نوٹیفائی کی گئی ہیں جس سے تازہ فارغین کو روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ این سی ایس پر رجسٹرڈ آسامیوں میں سے ایک بڑی تعداد ٹیکنیکل سپورٹ ایگزیکیٹیو ، سیلز ایکزیکیٹیو، ڈیٹا اینٹری آپریٹرز، لوجسٹک ایکزیکیٹو، وغیرہ سے متعلق ہیں۔

این سی ایس پر میں رجسٹر ہونے والی آسامیاں مختلف شعبوں سے متعلق ہیں جس سے ملک میں مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اکیاون فی صد آسامیاں ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج سیکٹر کی ہیں، دو دیگر شعبے مثلا آپریشن اینڈ سپورٹ، آئی ٹی اور مواصلات مینوفیکچرنگ وغیرہ ہیں ، روزگار کے مواقع میں اضافہ ہونے کی توقع ہے کیونکہ تہواروں کا سیزن آنے والا ہے اور اس دوران این سی ایس پر روزگار کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مجموعی سرگرم آسامیوں میں سے 38 فیصد آسامیاں کل ہند بنیاد پر سلیکشن والی آسامیاں ہیں اور اٹھارہ فیصد آسامیاں کئی ریاستوں سے متعلق ہیں۔

این سی ایس نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے این سی ایس پورٹل پر ڈیڑھ ملین آجروں کو رجسٹر کرنے کا نشانہ حاصل کیا ہے۔ 68 فیصد آجر خدمات کی سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے بعد مینوفیکچرنگ سیکٹر کا نمبر ہے جو 26 فیصد ہے۔

این سی ایس کیرئر سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے مثلا روزگار کی تلاش اور تال میل، کیرئر کاؤنسلنگ ، رہنمائی ، اطلاعات اور ہنر مندی کے فروغ کی جانکاری وغیرہ کا انتظام ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:8926



(Release ID: 1953040) Visitor Counter : 95