وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

قومی جنگی یادگار  پر  ایک باب 'ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت' اس سال سے   این سی ای آر ٹی کے ساتویں  جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے

Posted On: 28 AUG 2023 5:31PM by PIB Delhi

قومی جنگی یادگار پر ایک باب - 'ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت'  ،  اس سال سے  این سی ای آر ٹی کے ساتویں جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور وزارت تعلیم کی طرف سے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے  ، اس اقدام کا مقصد اسکول کے بچوں میں حب الوطنی، فرض سے لگن اور ہمت اور قربانی کی اقدار کو ابھارنا اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانا ہے۔

اس باب میں قومی جنگی یادگار  ( این ڈبلیو ایم )  کی تاریخ، اہمیت اور تصور  کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ  ، مسلح افواج کے بہادروں کی طرف سے آزادی کے بعد قوم کی خدمت میں دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کیاگیا ہے ۔ باب میں، دو دوست خطوط کا تبادلہ کرتے ہیں اور بہادروں کی قربانیوں کی وجہ سے  ، جو آزادی حاصل  ہوئی ہے ، اس کے لیے شکر گزاری کے جذبات  مشترک کرتے ہیں۔    گہرا جذباتی اثر اور رابطہ، جو بچوں کے ذہنوں اور دلوں میں پیدا ہوتا ہے  ،  جب وہ مشہور یادگار کا دورہ کرتے ہیں، این سی ای آر ٹی کے مصنفین نے  ، اسے تخلیقی طور پر   پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری ،  2019 ء کو نئی دلّی میں  قومی جنگی یاد گار ( این ڈبلیو ایم   ) کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ اس کا قیام لوگوں میں قربانی اور قومی جذبہ بیدار کرنے اور ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا  ، جنہوں نے قوم کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں  قربان کر دی تھیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ش ت ۔ ع ا

U.No. 8923     


(Release ID: 1952998) Visitor Counter : 130