ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ایم ڈی نے جاپان کی کارروائیوں کو وسعت دینے کی خاطربھیجی جانے والی تنظیموں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا
Posted On:
26 AUG 2023 1:00PM by PIB Delhi
تکنیکی انٹرن ٹریننگ پروگرام (ٹی آئی ٹی پی) اور مخصوص ہنر مند کارکنوں (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کے تحت ہنرکے فروغ اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت نے جاپان میں ہنر مند امیدواروں کی نقل و حرکت کے ذمہ دار متعلقہ فریقوں کے درمیان ایک جامع مکالمے کی سہولت فراہم کرنے اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے، ایک پروگرام کا اہتمام کیا اورنیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کی طرف سے فہرست میں شامل تنظیموں (ایس اوز) کے ساتھ گہرے صلاح ومشورے سے متعلق ورکشاپ منعقدکی۔ مذکورہ ورکشاپ کی صدارت ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری، کی۔ اس ورکشاپ میں ایم ای اے کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب انوراگ بھوشن نے بھی وزارت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کی۔
ورکشاپ میں متعلقہ فریقوں کو بھیجنے والی تنظیموں اور طلباء کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، متعلقہ پروگراموں سے متعلق زمینی تجربات کومشترک کیاگیا، طلبہ کی نگرانی کے موثر طریقوں کو دریافت کیاگیا اور حل پر مبنی بات چیت کی گئی۔
ہنرکے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ٹی آئی ٹی پی اورایس ایس ڈبلیو پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بھارت کو دنیا کی ہنرسے متعلق دارالحکومت بنانے کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔بھارت اور جاپان کے درمیان قدیم ثقافتی اور مذہبی رابطے اور تعاون دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد متعلقہ بصیرت کومشترک کرنے کے لیے اہم ہے جو مستقبل کے لیے موثرخاکہ وضع کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ آج کی بحث سبھی کے مشترک خیالات کے لحاظ سے انتہائی نتیجہ خیز رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا ظاہر کی کہ آئندہ اقدامات جاپان میں جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہندوستانی افرادی قوت کے طبقے کو تربیت دینے کے لیے ایم ایس ڈی ای کی کوششوں کو مزید مستحکم کریں گے۔
خارجی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انوراگ بھوشن نے کہا کہ کئی دہائیوں پر محیط ہجرت ایک طاقتورتحریک کے طور پر ابھری ہے، جس سے ہنرکے فروغ کی سافٹ پاورکو تقویت ملتی ہے اور روزی روٹی کے مواقع حاصل کرنے میں فروغ حاصل ہوتا ہے۔ جیسے کہ ہمارا ڈائاسپورا بڑھتا ہے، یہ نہ صرف معلومات کی ترسیل کو فروغ دیتا ہے بلکہ علم کی منتقلی، ٹیکنالوجی اور ہنر کے حصول کے لیے ایک وسیلے کا کام بھی کرتا ہے ، جس سے ہندوستانی کمپنیوں کو ان کی ترقی کے لیے عالمی نمائش کا فائدہ اٹھانے میں بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کا فائدہ ڈیموگرافی، جمہوریت اور تنوع کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے ہجرت کو جہت حاصل ہوتی ہے۔ جو جرمنی اور ماریشس کے ساتھ جامع مائیگریشن موٹیوٹنگ پارٹنرشپ ایگریمنٹ جیسے اہمیت کے حامل معاہدوں میں واضح ہے۔ جوجاپانی مارکیٹ کے دائرے میں، مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک اہم نقطہ نظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افرادی قوت کو ضروری لسانی ہنر سے آراستہ کرنا زبان کی تربیت کے مستحکم فریم ورک کی تعمیر، امیگریشن پالیسی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا، اور ڈیجیٹل ترقی کو اپنانے سے نوجوان افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
مذکورہ ورکشاپ بھیجنے والی تنظیموں میں قیمتی بصیرت پیدا کرنے میں کامیاب رہی اور ان معلومات کی بنیاد پر، وزارت کے زیراہتمام نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن انٹرنیشنل (این ایس ڈی سی آئی) اور اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ایک ایسا فریم ورک وضع کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرے گا،جس کے بدلے میں ایم ایس ڈی ای، ایم ای اے اور دوسری وزارتیں، دونوں پروگراموں کے تحت، دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی نقل و حرکت کی موثرعمل آوری کو بڑھا دیں گی۔ نفاذ کے نقطہ نظر سے، اسے ملک میں اعلیٰ ہنر مند جاپانی زبان کے تربیت دہندگان کا ایک بڑا مرکز بنانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، جس میں متعلقہ وزارتوں کی مدد سے سیکھنے کی سہولیات کو بڑھانا اور اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز کو ترغیب دینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ، جاپان کی کمپنیوں اور ہندوستان میں جاپان کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون ، مانگ کے معلومات ی بنیاد پر متعلقہ شعبوں میں مانگ کو اکٹھاکرنے اور ہنر کی تربیت کی صف بندی کے لیے ایک ضروری قدم ہوگا۔
************
(ش ح ۔ش م ۔ ع ا )
U.No. 8908
(Release ID: 1952870)
Visitor Counter : 137