کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی 20تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی میٹنگ کے موقع پر برطانیہ کی وزیر مملکت برائے تجارت کیمی باڈینوش اور ہندوستانی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے درمیان ملاقات سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا
Posted On:
27 AUG 2023 7:35PM by PIB Delhi
جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی میٹنگ (ٹی آئی ایم ایم)کے بعد، ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر، جناب پیوش گوئل اور برطانیہ کی وزیر مملکت برائے تجارت، محترمہ کیمی باڈینوش نے 26 اگست 2023 کو دہلی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جاری آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ مذاکرات کے گزشتہ 12 دوروں پر ، جس میں کئی ابواب کو حتمی شکل دی گئی ہے، اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزراء نے مذاکرات کے اگلے دور کے اسی طرح کامیاب ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں چیف مذاکرات کاروں نے دیگر وزراء کو موجودہ صورتحال، اہم مسائل کے حل اور ان کے حل کے لیے مسلسل مشترکہ کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں چیف مذاکرات کاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، وزراء نے ایک دوسرے کی خواہشات اور حساسیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے ساتھ تبادلے رفتار کو جاری رکھنے کی خواہش کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک منصفانہ، متوازن اور باہمی طور سود مندتجارتی معاہدے کے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
جناب پیوش گوئل نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے تجارت، محترمہ باڈینوش کا جی 20 ٹی آئی ایم ایم میں تعاون اور تعمیری شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اانہیں بی 20 سمٹ انڈیا 2023 کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا۔ اس میٹنگ میں کامرس سکریٹری سنیل برتھوال اور ڈائریکٹر جنرل برائے تجارتی مذاکرات امنڈا بروکس نے بھی شرکت کی۔ یہ ٹیمیں اگست 2023 کے آخر تک مذاکرات جاری رکھیں گی جس کے بعد اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8896
(Release ID: 1952809)
Visitor Counter : 148