کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی کے تحت پلاننگ گروپ کے 54ویں نیٹ ورک میٹنگ نے چار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سفارش کی


روڈ ویز پرکے 2 اور ریلوے کے2 پروجیکٹس، جن کی تخمینہ  لاگت 7600 کروڑروپے لگائی گئی ہے

Posted On: 24 AUG 2023 11:09AM by PIB Delhi

پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے لاجسٹکس محکمے کی خصوصی سکریٹری  محترمہ سمیتا داورا نے  کل نئی دہلی میں  منعقد 54ویں نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی میٹنگ کی صدارت  کی۔ اس میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، بندرگاہوں کی وزارت، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور بجلی کی وزارت کے ممبر محکموں اور وزارتوں کی سرگرم شمولیت دیکھنے میں آئی۔ میٹنگ کے دوران، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے 2 پروجیکٹوں اور ریلوے کی وزارت کے 2 پروجیکٹوں کا تخمینہ لگایا گیا ،جن کی کل لاگت 7,693.17 کروڑ روپے تھی۔

محترمہ داورا نے گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پورٹل کو استعمال کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے‘حکومت کے تمام تر’ نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقے کے اقتصادی اور سماجی نوڈس(ذرائع) سے رابطے کے سلسلے میں منصوبوں کی اہمیت اور علاقے کی ترقی کے نقطہ نظر پر عمل کرنےپرخاص طور پر زور دیا۔

این پی جی نے کیرالہ میں 4,767.20 کروڑ روپے کی بھارت مالا پریوجنا کے تحت 4 لین والی ترواننت پورم آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) کا جائزہ لیا۔ مذکورہ پروجیکٹ ممبئی- کنیا کماری اقتصادی کوریڈور کا ایک حصہ ہے۔ یہ پروجیکٹ شمالی خطے سے مشرقی خطے کو بلارکاوٹ اور تیز رفتار رابطہ فراہم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اس پروجیکٹ سے اقتصادی طور پر پسماندہ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔ اس پروجیکٹ سے سفر کے وقت کو کم کیا جاسکے گا، گاڑیوں کو چلائے جانے پر آنے والی لاگت کو بچائے گا اور وِزہنجم میں نئی بین الاقوامی سمندری بندرگاہ کو آخری میل تک رسائی فراہم کرے گا۔

این پی جی نے1,179.33 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک اور سڑک پروجیکٹ، داہود-بوڈیلی-واپی کوریڈورکا اندازہ لگایا ہے۔ پروجیکٹ سے متعلق سڑک نئے وڈودرا-دہلی ایکسپریس وے کے جنکشن سے شروع ہوتی ہے اور پوسٹ ممبئی-وڈودرا ایکسپریس وے پر ختم ہوتی ہے۔ یہ بوڈیلی، دیوالیہ، راج پیپلا، نیترنگ، ویارا، دھرم پور، واپی اور مزید جنوب کی طرف ممبئی سے وڈودرا-ممبئی ایکسپریس وے کے ذریعے ایک اہم رابطہ قائم کرتی ہے۔ اس پروجیکٹ  سے  سڑکوں کا نیٹ ورک بہتر بنے گا، سفر کے وقت، سفر کے فاصلے اور نقل و حمل کی لاگت میں کمی سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس پروجیکٹ سے سڑک کے نیٹ ورک کو بہتر بنائے جانے کے  ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

این پی جی نے راجستھان میں پشکر-مرٹا کے درمیان ایک نئی براڈ گیج ریلوے لائن پر بھی غور کیا ہے،جس کی لاگت 799.64 کروڑ روپے ہے۔ مجوزہ نئی لائن وسطی بھارت سے شمالی  بھارت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد تک براہ راست رابطہ فراہم کرے گی۔ مزید یہ کہ اس سے  بھیڑبھاڑ کو کم کرنےمیں بھی مدد ملے گی  اور  شاہراہوں پر  نقل وحمل کے دباؤ کو کم کیا جاسکے گا۔

این پی جی کے ذریعے راجستھان میں ایک اور ریل پروجیکٹ، مرٹا سٹی-راس ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک نئی براڈ گیج لائن کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کی تخمینہ لاگت947 کروڑ روپے ہے۔ یہ پروجیکٹ راجستھان کے پالی اور ناگور اضلاع پر محیط خطہ میں سامان کی تیز رفتار نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے اور صنعتی اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔

*************

ش ح۔ش م۔ ت ع

U-8753



(Release ID: 1951638) Visitor Counter : 96