سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے آسمانی تاریخ میں ہندوستان کا شاندار باب لکھنے کے لیے اسرو کو مبارک باد دی

Posted On: 23 AUG 2023 8:42PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسمانی تاریخ میں ہندوستان کا شاندار باب لکھنے کے لیے اسرو کو مبارک باد دی۔

سلسلے وار ٹویٹس میں جناب گڈکری نے کہا کہ اسرو کے ذہین دماغوں کو، خاص طور پر چیئرمین جناب ایس سوما ناتھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب پی ویراموتھویل، اور مشن ڈائریکٹر جناب موہنا کمار کو چندریان-3 کی بے عیب قمری لینڈنگ کے لیے دلی مبارک باد۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کامیابی سے ہندوستان چاند کے قطب جنوبی پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگن، محتاط منصوبہ بندی اور غیر معمولی ٹیم ورک نے ایک بار پھر خلائی تحقیق میں ہندوستان کی قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8743


(Release ID: 1951604) Visitor Counter : 92