بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نرائن رانے نے کہا ہے کہ چندریان تین کی کامیابی میں ایم ایس ایم ای سیکٹر نے اہم رول ادا کیا

Posted On: 23 AUG 2023 8:24PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کےمرکزی وزیر جناب نرائن رانے نے ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام اور اسرو کی پوری ٹیم کو چندریان تین کی کامیاب لینڈنگ کے لئے مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں نے کے ساتھ ایم ایس ایم ای وزارت نے بھی چندریان تین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت بھبشور ٹول روم نے اس مشن کے لئے 437 قسم کے 54 ہزار خلائی کل پرزے تیار کئے۔ اس کے علاوہ اس وزارت کے تحت آئی ڈی ای ایم آئی، ممبئی نے بھی چندریان تین کے لئے کل پرزے تیار کنے میں اہم رول ادا کیا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی ہندوستان اور دنیا بھر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی، ایک ایسے وقت میں جب قومی آزادی کا امرت کال منارہی ہے ، اس مشن کی کامیابی ملک کے خلا، سائنس اور اختراع کے شعبوں کے لئے نئی سمتیں طے کرے گی۔

جناب رانے نے کہا کہ ہندوستان عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی لائق قیادت میں خلا کے شعبے میں نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ چرخا سے چندریان تک آج ایم ایس ایم ای سیکٹر ہر جگہ ہے اور ملک میں پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خلا کے شعبے میں ہندوستانی تاریخ استثنائی حیثیت کی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر مستقبل میں ہونے والے خلائی مشنوں میں بھی اہم رول ادا کرے گا۔

*****

U.NO:8739

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1951603) Visitor Counter : 84


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Telugu