نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے مرکز ی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے راجستھان میں 33 کھیلو انڈیا مراکز کا افتتاح کیا


راجستھان میں ایک سرشار اسپورٹس سائنس سینٹر کے ساتھ ایک نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ہوگا: جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 23 AUG 2023 4:48PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج صبح جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ریاست راجستھان میں 33 کھیلو انڈیا مراکز کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ راجستھان میں 18 اضافی کھیلو انڈیا مراکز کے ساتھ ایک مکمل طورپر وقف اسپورٹس سائنس سینٹر کے ساتھ ایک نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا، اس طرح ریاست میں کھیلو انڈیا مراکز کی کل تعداد 51 ہو جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V8OW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LYIO.jpg

 

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ کھیلو انڈیا مراکز  کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا  جبکہ کوچز کے پروگرام کو بھی کھیلو انڈیا سینٹر تک بڑھایا جائے گا۔ کوچز اور کے آئی سی  کوچز کو بھی ہمارے قومی اور بین الاقوامی کوچز کے ساتھ منسلک کرکے تربیت دی جائے گی۔

اس تقریب میں حکومت راجستھان میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر  جناب  اشوک چندنا کے ساتھ ساتھ وائی اے ایس وزارت اور ایس اے آئی کے  دیگر نامور معززین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ تمام ریاستیں کھیلوں کے شعبوں  میں ترقی کریں۔ جب ریاستی حکومتیں کھیلوں کے لیے ایک متفقہ وژن کے ساتھ مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی تو ہندوستان کے لیے اور زیادہ  تمغے آئیں گے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031VEW.png

 

"کھیلو انڈیا اسکیم کے ساتھ ساتھ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کی کامیابی کے نتیجے میں پچھلے کچھ سالوں میں بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ تمغے حاصل ہوئے ہیں، چاہے وہ اولمپکس ہوں یا پیرا اولمپکس یا دولت مشترکہ کھیل یا پھر تھامس کپ جیتنے جیسا تاریخی ایونٹ۔ انتم پنگھل نے بھی دو بار انڈر 20 ریسلنگ ورلڈ چیمپئن بن کر تاریخ رقم کی۔ شطرنج میں بھی پرگناندھا نے فیڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے یہ ایک ناقابل یقین مرحلہ ہے۔ 60 سالوں میں، ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں صرف 18 تمغے تھے۔ اس سال ہی ہم نے ٹورنامنٹ میں 26 تمغے جیتے ہیں۔’’

کھیلو انڈیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے مزید کہا، "کھیلو انڈیا گیمز کا اس تمام کامیابی میں بڑا رول ہے۔ ہر سال بہت سارے کھلاڑی یوتھ، یونیورسٹی اور سرمائی کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں اور یہ نمائش انہیں بڑے مقابلوں میں لے جا رہی ہے۔ ان کھیلو انڈیا مراکز کے ذریعے، مجھے امید ہے کہ راجستھان کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی یہاں سے تیار ہوں گے۔ موجودہ، ماضی اور مستقبل کے کھلاڑی بھی ان سے لیس ہو رہے ہیں۔’’

فی الحال، 17,000 سے زیادہ کھلاڑی کھیلو انڈیا سینٹرز   میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور 699 ماضی کے چیمپئن ایتھلیٹس کو پہلے ہی ملک بھر میں رکھا گیا ہے۔ بھارت بھر میں اس وقت مطلع کردہ کھیلو انڈیا مراکز کی کل تعداد 960 ہے، جن میں سے 715 مرکز کام کررہے ہیں۔ راجستھان میں مطلع شدہ کھیلوانڈیا سینٹرز  کی کل تعداد 33 ہے، جن میں سے 32 کام کر رہے ہیں۔ یہ مراکز  مخصوص تربیتی مراکز ہیں جو کھیلوں کے شعبوں جیسے سائیکلنگ، باسکٹ بال، ووشو، ہاکی وغیرہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت سازی  کرتے ہیں۔

بلاک یا ضلع کی سطح پر اسکولوں، تنظیموں اور دیگر اہل ایجنسیوں میں دستیاب کھیلوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کے استعمال کو بڑھانے کے لیے، چھوٹے کھیلو انڈیا مراکز نچلی سطح پر کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ کھیلوانڈیا مراکز  میں، ماضی کے چیمپئن ایتھلیٹ نوجوانوں کے کوچ اور سرپرست بنتے ہیں، کھیلوں کے تربیتی مرکز کو خود مختار طریقے سے چلاتے ہیں اور اپنی روزی کماتے ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، ان ماضی کے چیمپئنز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور کام کاج  چلانے کے لیے ان مراکز کو ابتدائی اور سالانہ مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

*************

ش ح۔  ا م ۔

(U-8733)



(Release ID: 1951479) Visitor Counter : 97