وزارت خزانہ
سی سی آئی نے چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ کے خلاف مسابقت مخالف طرز عمل میں ملوث ہونے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا
Posted On:
23 AUG 2023 4:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن(سی سی آئی)نے22 اگست2023 کو مسابقتی ایکٹ،2002 (’’ایکٹ‘‘)کی دفعہ27 کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ (سی ایچ بی) ایکٹ کی دفعہ4(1)کے ساتھ پڑھے جانے والے دفعہ 4(2)(اے)(i) کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر گرفت کی ہے۔
یہ مقدمہ 2010 میں سی ایچ بی کی طرف سے شروع کی گئی سیلف فنانسنگ ہاؤسنگ اسکیم(’’اسکیم‘‘)کے تحت پیش کردہ فلیٹ کے الاٹی جناب رمیش کمار کی طرف سے داخل کرائی گئی معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔
یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سی ایچ بی نے ایکٹ کی دفعہ4 کے تحت، الاٹیوں پر غیر منصفانہ شرائط اور شقیں لگا کر اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے۔سی ایچ بی الاٹیوں کو فلیٹس کے قبضے کی تاریخ اپنے بروشر اورقبولیت-کم-ڈیمانڈ لیٹر(اے سی ڈی ایل) میں ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہےاور اس نے ایک دن کی تاخیر کے لیے بھی پورے مہینے کے لیے تعزیری سود وصول کیا ہے۔
متعلقہ مارکیٹ کو ’’مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ میں رہائشی فلیٹوں کی تیاری اور فروخت کے لیے خدمات کی فراہمی کی مارکیٹ ‘‘کے طور پر بیان کرنے کے بعد، کمیشن نے پایا کہ سی ایچ بی ایک غالب پوزیشن میں ہے اور وہ وہاں موجود مسابقتی قوتوں سے آزادانہ طور پر کام کر سکتا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی پایا کہ فلیٹوں کے درخواست دہندگان کو ملکیت کی فراہمی کی تاریخ کا انکشاف نہ کرنا اور قسط کی ادائیگی میں ایک دن کی تاخیرپر بھی پورے مہینے کے لئے تعزیری سود لگانا ایکٹ کی دفعہ4(2)(اے)(i)کے تحت غالب پوزیشن کا غلط استعمال ہے۔
اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سی ایچ بی کی طرف سے پہلے ہی اصلاحی اقدامات کیے جا چکے ہیں، سی سی آئی نے سی ایچ بی پر کوئی مالی جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔
کیس نمبر39/2021 میں حکم نامہ کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔
************
ش ح۔ ا گ۔ن ع
(U: 8730)
(Release ID: 1951470)