وزارت دفاع
ایل سی اے تیجس نے گوا کے ساحل کے قریب فضاء سے فضا ء میں مار کرنے والے ملک میں تیار کردہ میزائل ‘اَستر’ کا کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
23 AUG 2023 5:08PM by PIB Delhi
ہلکے جنگی جہاز (ایل سی اے )تیجس – ایل ایس پی -7 میں 23 اگست 2023 کو گوا کے ساحل کے قریب فضا ءسے فضاء میں مار کرنے والے ، ملک میں تیار کردہ ، بصری حد سے باہر (بی وی آر) ‘اَستر’ میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے۔ یہ میزائل تقریبا 20 ہزار فٹ کی بلندی سے طیارے کے ذریعہ کامیابی سے داغا گیا۔ اس آزمائش کے تمام مقاصد پورے ہوئے ہیں اور یہ ایک انتہائی درست آزمائش تھی۔
اس آزمائشی پرواز کی نگرانی ٹیسٹ ڈائریکٹر اور ایرونوٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے)، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سائنس دانوں کے ساتھ ساتھ سینٹر فار ملیٹری ایئر وردی نیس اینڈ سرٹیفکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایرونوٹیکل کوالٹی ایشورینس (ڈی جی – اے کیو اے) کے عہدیداروں نے کی۔ طیاری کی نگرانی بھی ایک دو سیٹوں والے طیارے ‘چیز تیجس’ کے ذریعہ کی گئی۔
جدید ترین بی وی آر ، فضاء سے فضاء میں مارکرنے والا میزائل ‘استر’، جو انتہائی تیز رفتار فضائی اہداف کو فضاء میں نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ہے، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی دفاعی تحقیق و ترقی کی لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل)، ریسرچ سینٹر امارات (آر سی آئی) اور دیگر لیباریٹریوں کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ ملک میں تیار کردہ ‘استر’ بی وی آر کی ملک میں تیار کردہ جنگی طیارے تیجس سے داغا جانا ِ آتم نر بھر بھارت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تیجس - ایل سی اے سے میزائل کی کامیاب فائرنگ کے لئے اے ڈی اے، ڈی آر ڈی او، سی ای ایم آئی ایل اے سی، ڈی جی - اے کیو اے اور صنعت کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانچ تیجس کی جنگی قوت میں اضافہ کرے گا اور در آمد شدہ ہتھیاروں پر انحصار کو کم کرے گا۔
دفاع کے محکمے (آر اینڈ ڈی) کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین نے بھی اس کامیاب آزمائش میں شامل ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-8728
(Release ID: 1951468)
Visitor Counter : 226