امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے تنازعات کے ازالے کے قومی کمیشن  نے صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی  کے ذریعہ جاری کردہ حکم کے خلاف کلاؤڈ ٹیل کی اپیل کو خارج کیا


 سی سی پی اے نے  لازمی  بی آئی ایس  اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  گھریلو پریشر کوکر صارفین کو فروخت کرنے کے لئے کلاؤڈ ٹیل کے خلاف  حکم جاری کیا تھا

 سی سی پی اے نے  صارفین کو  فروخت کردہ ایسے  1033 پریشر کوکر کو واپس لینے  اور اس کی قیمت  واپس کرنے اور  45  دن میں عمل در  آمد رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی

کلاؤڈ ٹیل کو یہ بھی ہدایت دی گئی تھی کہ  وہ کیو سی او  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشر  کوکر فروخت کرنے  اور  صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی  کے لئے ایک لاکھ  روپے  کا جرمانہ بھی ادا کرے

Posted On: 23 AUG 2023 1:59PM by PIB Delhi

صارفین کے تنازعات کے ازالے کے قومی کمیشن  (این سی ڈی آر سی) نے  مرکزی  صارفین تحفظ اتھارٹی  (سی سی پی اے) کے ذریعہ  جاری کردہ  حکم کے خلاف  کلاؤڈ ٹیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ذریعہ  داخل کردہ اپیل کو  مسترد کردیا ہے۔  سی سی پی اے نے یہ حکم  لازمی  بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلو پریشر کوکر  صارفین  کو  فروخت کرنے  اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کیا تھا۔

سی سی پی اے نے اپنے  اس حکم میں  کمپنی  کو ہدایت دی تھی کہ وہ  صارفین کو فروخت کئے گئے اپنے  1033  گھریلو پریشر کوکر واپس لے اور  صارفین کو  ان کی قیمت  واپس کرے اور اس کے بعد  45  دن کے اندر  عمل در آمد رپورٹ داخل کرے۔ کمپنی کو  کیو سی او  اور صارفین کے حقوق  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  پریشر کوکر  فروخت کرنے پر  ایک لاکھ  روپے کا جرما نہ  ادا کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔

کلاؤڈ ٹیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ  ‘‘ایمیزون بیسکس اسٹین لیس اسٹیل آؤٹر لڈ پریشر کوکر،  4 ایل ( جو  سیٹی کے ذریعہ پریشر  کے بارے میں خبردار نہیں کرتا)’’ کے نام سے پریشر کوکر  فروخت کرتی ہے۔ یہ پریشر کوکر  ایمیزون ای- کامرس پلیٹ فارم پر  یو  آر ایل ؛  https://www.amazon.in/AmazonBasics-Stainless-Steel-Pressure-Cooker/dp/B071G5KNXK.  پر صارفین کو  فروخت کرنے کے لئے  پیش کیا   جار ہا تھا۔

کیو سی او کے مطابق ، جو  یکم  فروری  2021  سے  نافذ  ہے،  گھریلو پریشر  کوکر  کو  انڈین اسٹینڈرڈ  (آئی ایس) 2347:2017 کی تصدیق  ضروری ہے  اور اس پر  بیور و آف انڈین اسٹینڈرڈ (تصدیقی جائزہ)  ریگولیشن 2018  کے شیڈول -2  کی  اسکیم  -1  کے مطابق  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) کے لائسنس کے ساتھ اسٹینڈرڈ کا مارکہ  لگانا ضروری  ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گھریلو پریشر کوکر  گھروں میں  روز مرہ کے استعمال ہونے والی چیزوں میں سب سے زیادہ  عام ہے اور  اہل خانہ  اس کے آس پاس ہی موجود رہتے ہیں۔ اس لئے  گھریلو پریشر کوکر ، جو  کیو سی او  کی لازمی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوں،   صارفین  کی  زندگی اور تحفظ کے لئے  انتہائی خطرناک اور  تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

موجودہ معاملے میں  کلاؤڈ ٹیل  صارفین  کو لازمی اسٹینڈرڈ اور  بی آئی ایس  کے لائسنس کے تحت  آئی ایس آئی کے مارکہ کے بغیر صارفین کو گھریلو پریشر کوکر  فروخت کرتی ہوئی پائی گئی ہے۔ کلاؤڈ ٹیل کے ذریعہ بھارت میں کیو سی او  کے نافذ ہونے کے بعد بھی صارفین کو  غیر  مصدقہ  پریشر کوکر  فروخت کئے جارہے تھے۔

 کلاؤڈ ٹیل نے  سی سی پی اے  کو  داخل کئے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ  کیو سی او  کے نافذ ہونے کے بعد  اس نے  پریشر کوکر  کی در آمد معطل کردی تھی۔ سی سی پی اے   کا کہنا ہے کہ  اگر چہ  ان کوکرس کی در آمد معطل کردی گئی تھی لیکن  کمپنی نے  صارفین کو  ایسے پریشر کوکر  فروخت کرنا  بند نہیں کیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  کیو سی او کے بارے میں  جانکاری ہونے کے باوجود  کمپنی  وسیع  طور پر  ایسے پریشر کوکر  صارفین  کو  فروخت کر رہی تھی۔

سی سی پی اے کے ذریعہ  جاری کردہ حکم کو  کلاؤڈ ٹیل نے این سی  ڈی آر سی  نے اپنی  اپیل کے ذریعہ چیلنج کیا تھا۔  این سی ڈی آر سی نے آج  اس اپیل کو  مستر د کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8713


(Release ID: 1951375) Visitor Counter : 127