شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور یو این ڈی پی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
وزیر اعظم کی خاص توجہ شمال مشرقی خطے میں سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی کنکٹوٹی کے فروغ پر مرکوز ہے: جناب بی ایل ورما
Posted On:
22 AUG 2023 6:10PM by PIB Delhi
بائیس اگست 2023 کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور یو این ڈی پی نے شمال مشرقی خطے کی ترقی اور تعاون کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما اور یو این معاون سکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) کے غیر ملکی تعلقات اور مشاورت بیورو کی ڈائرکٹر محترمہ الرکا مودد کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامےپر دستخط کئے جس کے تحت یو این ڈی پی شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کو ایس ڈی جی کی تیزی سے ترقی میں مدد کرے گا۔ جن میں نگرانی ، گنجائش سازی، امنگوں والے اضلاع اور بلاکوں کی مدد، گورننس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مدد اور اچھے طور طریقوں کو فروغ دینا شامل ہیں۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے میں سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی کنکٹوٹی پر توجہ مرکوز کی ہے اور امید ظاہر کی کہ یواین ڈی پی اس مقصد کوحاصل کرنے میں وزارت کی مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ وزارت نے اس خطے میں بنیادی ڈھانچے کنکٹوٹی، صحت، تعلیم، آب وہوا میں تبدیلی اور اقتصادی ترقی کی جانب اہم کام کئے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کی زندگی کی کایا پلٹ ہوسکے۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی خطہ ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس نے فلیگ شپ پی ایم ڈی ای وی ۔ آئی این ای اسکیم میں مدد دی ہے۔
محترمہ الرکا مودد نے حکومت ہند کی جانب سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ساتھ یہ مفاہمت نامہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم لوگ تکنیکی مدد فراہم کرکے قومی اور ذیلی کوششوں میں تعاون کا عہد کئے ہوئے ہیں۔
******
U.No:8692
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1951215)
Visitor Counter : 113