نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

’میری ماٹی میرا دیش‘مہم کے تحت 17 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں:محترمہ میتا راجیولوچن

Posted On: 22 AUG 2023 5:47PM by PIB Delhi

’میری ماٹی میرا دیش‘مہم کے تحت اب تک 17 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 25 ہزار سے زیادہ امرت واٹیکا بنائے گئے ہیں۔ یہ معلومات حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے نوجوانوں کے امور کے محکمہ کی سیکریٹری محترمہ میتا آر لوچن نےبھوپال میں دی۔

انہوں نے کہا کہ ’میری ماٹی میرا دیش‘مہم کے تحت4 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے پنچ پران کا حلف اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

محترمہ میتا راجیو لوچن نے بھوپال کے تاتیا ٹوپے اسٹیڈیم میں منعقدہ میری ماٹی میرا دیش پروگرام کی ریاستی سطح کی جائزہ میٹنگ میں ریاست میں چل رہی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے پنجاب بٹالین کے شہید کیپٹن دیواشیش شرما کی والدہ محترمہ نرملا شرما کو بھی اعزاز سے نوازا۔ حکومت مدھیہ پردیش کے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کےسکریٹری جناب پی نرہری، پی آئی بی، دوردرشن، آل انڈیا ریڈیو، نیشنل سروس اسکیم، نہرو یووا کیندر سنگٹھن اور ریاستی حکومت کے متعدد عہدیداران میٹنگ میں موجود تھے۔

اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن محترمہ میتا راجیولوچن نے انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ہائر ایجوکیشن، بھوپال میں’میری ماٹی میرا دیش ابھیان‘کے تحت چل رہی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور کیمپس میں بنائے گئے امرت واٹیکا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے رودراکش کا پودا بھی لگایا اور نیشنل سروس اسکیم کے دفتر میں لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

 

************

 

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8684)



(Release ID: 1951152) Visitor Counter : 100