وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کاروار کے  بحریہ کے اڈے میں  بھارتی بحریہ کے سربراہ نے  600 رہائشی  گھروں کا افتتاح  کیا

Posted On: 22 AUG 2023 4:11PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے  21 اگست  ، 2023 ء  کو  کاروار کے  بحریہ کے اڈے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران بحریہ کے سربراہ نے بڑی تعداد میں بحریہ کے  اہل کاروں کے اہل خانہ کی موجودگی میں امادھلّی اور ارگا نیول بیس میں 600 فلیٹس پر مشتمل دو رہائشی عمارتوں کا افتتاح کیا۔

اِن  10 رہائشی ٹاورز کو آئی جی بی سی  گولڈ ریٹنگ کے مطابق جدید سہولیات، بہتر انٹیریئرز، لینڈ س کیپنگ اور بیرونی خدمات  سے آراستہ کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی  یہ ترقی  ، جاری پروجیکٹ سی برڈ کے  مرحلہ III  اے  کا حصہ ہے  ، جس میں تقریباً 10,000  فوجی اور سویلین اہلکار  اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے۔

جاری تعمیراتی کاموں سے متعدد براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا  ہوئی ہیں۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کے 'آتم  نربھر بھارت ' اقدام  کے مطابق ہے ، جس میں 90 فی صد سے زیادہ  مٹیریل  مقامی طور پر  خریدا جاتا ہے۔

بحریہ کے سربراہ نے اعلیٰ معیار کے دفاعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پروجیکٹ سی برڈ کی کوششوں کی  ستائش کی اور باقی سہولیات کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

ش ح۔  م ع   ۔  ع ا

U.No. 8673


(Release ID: 1951102) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu