وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گڑھوال خطے میں کوہ تھیلوکی 6002میٹربلندچوٹی کے لئے این سی سی بوائزاورگرلز کی کوہ پیمامہم کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کرروانہ کیاگیا

Posted On: 21 AUG 2023 6:27PM by PIB Delhi

کوہ تھیلوکی چوٹی کے لئے نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی ) بوائز اینڈ گرلز کو ہ پیمامہم کو این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے 21اگست 2023کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ اس ٹیم میں  مختلف ڈائریکٹوریٹ کے پانچ آفیسر ،17پرماننٹ انسٹرکٹراور26این سی سی کیڈٹ (13بوائز اور13گرلز)شامل ہیں ۔ یہ ٹیم ستمبر 2023کے تیسرے ہفتے تک کوہ تھیلوکی چوٹی سرکرنے کی کوشش کرے گی ۔

سال 1970سے اب تک یہ 86ویں این سی سی کیڈٹ کوہ پیمامہم ہے ۔کوہ تھیلوکی چوٹی جس کی بلندی 6002میٹر/19692فٹ ہے ،اتراکھنڈمیں گڑھوال ضلع ہمالیہ کے گنگوتری سلسلہ میں واقع ہے ۔

کیڈٹوں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے این سی سی کے ڈی جی گربیرپال سنگھ نے کہاکہ وہ سکون ، حوصلہ ، پروفیشنلزم اورناقابل تسخیر قوت ارادی کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کریں ۔ انھوں نے کہاکہ این سی سی نے  نوجوانوں کے فروغ کے لئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیاہے اور وہ ایڈوینچرسرگرمیوں میں شرکت کے لئے کیڈٹوں کو کافی مواقع فراہم کراتی ہے ۔

**********

(ش ح۔  اگ ۔ع آ)

U-8653


(Release ID: 1950983) Visitor Counter : 104