شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی بقایا مدت (2022 سے 2026) کے دوران کابینہ سے منظور شدہ اسکیموں کو لاگو کرنے کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کیے

Posted On: 21 AUG 2023 7:58PM by PIB Delhi

سال 2022-23 سے 2025-26 تک کی مدت کے لیے 8139.50 کروڑ روپے کے منظور شدہ اخراجات کے ساتھ نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (NESIDS) کے تسلسل کو بھی کابینہ نے دو اجزا کے ساتھ یعنی این ای ایس آئی ڈی یس-سڑک اور این ای ایس آئی ڈی یس-سڑک کے علاوہ دیگر انفراسٹرکچر (OTRI) کو بھی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ یہ اسکیم ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جس میں 100 فیصد مرکزی فنڈنگ ہے۔ حکومت کے فیصلوں بشمول سابقہ نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (NERSDS) کو NESIDS- سڑک جزو میں ضم کرنے وغیرہ کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کی بقایا مدت کے دوران تنظیم نو اور نفاذ کے لیے تازہ رہنما خطوط وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ NESIDS کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں میں کنیکٹوٹی سمیت شناخت شدہ شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔

مرکزی کابینہ نے 2022-23 سے 2025-26 کے دوران 3202.7 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ 'این ای سی کی اسکیموں' کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دی تھی۔ تفصیلی بات چیت اور مشاورت کے بعد ”این ای سی کی اسکیموں“ کے لیے تازہ رہنما خطوط بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نئی جاری کردہ تفصیلی اسکیموں کے رہنما خطوط وزارت کی ٹھوس کوششوں اور شمال مشرقی ریاستوں کے تعاون کے ساتھ شفاف اور تیز رفتار طریقے سے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8643



(Release ID: 1950914) Visitor Counter : 101