صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 22 سے 24 اگست تک گوا کا دورہ کریں گی

Posted On: 21 AUG 2023 8:07PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 22 سے 24 اگست 2023 تک گوا کا دورہ کریں گی۔

22 اگست 2023 کو صدر جمہوریہ حکومت گوا کی طرف سے ان کے اعزاز میں راج بھون، گوا میں منعقد کیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر وہ مستفیدین کو جنگلاتی حقوق کے قانون کے تحت ’سند‘ بھی تقسیم کریں گی۔

23 اگست، 2023 کو، صدر جمہوریہ گوا یونیورسٹی کے 34ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی اور راج بھون، گوا میں گوا کے قبائلی گروپوں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اسی دن وہ پورورم میں گوا قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8642


(Release ID: 1950908)