جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے،24-2023 کے لیے محصول کاہدف 4,350 کروڑ روپے مقرر کیا گیا
Posted On:
21 AUG 2023 3:15PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کا ایک منی رتن (زمرہ – I) انٹرپرائز، ہندوستانی قابل تجدید توانائی کی ترقی کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نےحکومت ہندکی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ساتھ کارکردگی پر مبنی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو، محکمہ پبلک انٹرپرائزز، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، اسٹریٹجک اہداف کا خاکہ پیش کرتا ہے جنہیں آئی آر ای ڈی اے مالی سال 24-2023 اور 25-2024 کے دوران حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ایم او یو کے مطابق، حکومت ہند نے آئی آر ای ڈی اے کے لیے آپریشنز سے آمدنی کا ہدف مالی سال24-2023 کے لیے 4,350 کروڑ روپے اور25-2024 کے لیے 5,220 کروڑ روپےمقرر کیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی نے پچھلے مالی سال میں3,361 کروڑ روپے کے ہدف کے خلاف 3,482 کروڑ روپے کے آپریشن سے ریونیو حاصل کیا تھا۔
حکومت نے ایم او یو میں کارکردگی کے دیگر کلیدی پیرامیٹرز بھی بتائے ہیں، جن میں خالص مالیت پر واپسی، استعمال شدہ سرمایہ پر واپسی، کل قرضوں کے تناسب سے این پی اے، اثاثہ جات کے کاروبار کا تناسب، اور فی شیئر آمدنی شامل ہیں۔
ایم او یو پر سکریٹری، ایم این آر ای، جناب بھوپندر سنگھ بھلہ اور چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، آئی آر ای ڈی اے، جناب پردیپ کمار داس نے 21 اگست 2023 کو اٹل اکشے ارجا بھون، نئی دہلی میں دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر ایم این آر ای اور آئی آر ای ڈی اے کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
آئی آر ای ڈی کے سی ایم ڈی نے گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران کمپنی کی کارکردگی کے شاندار ٹریک ریکارڈ پر زور دیا، جس نے ان حوصلہ مند اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی کو اچھی پوزیشن میں رکھا ہے۔ سی ایم ڈی نے یاد دلایا کہ کمپنی نے مالی سال23-2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں، مالی سال24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران قرضوں کی تقسیم میں 272 فیصد کا شاندار اضافہ اور ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) میں 30 فیصد اضافہ کیا۔ ذمہ دار مالیاتی انتظام کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آٗئی آر ای ڈی اے نے نیٹ نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی ایز) میں بھی قابل ذکر کمی حاصل کی، جس سے مالی سال24-2023 کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعدادمالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 2.92 فیصد سے کم ہو کر 1.61 فیصد رہ گئی۔ سی ایم ڈی نے کہا کہ یہ کامیابیاں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دیتے ہوئے مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیےآئی آر ای ڈی اے کی لگن کو واضح کرتی ہیں۔
سی ایم ڈی نے مطلع کیا کہ آئی آر ای ڈی اے کا مستقل عمدگی کا ٹریک ریکارڈ اس کی 'بہترین' درجہ بندی اور پچھلے تین مالی سالوں میں ایم او یو کے لیے حاصل کردہ 96 سے زیادہ نمبروں سے ظاہر ہوتا ہے۔ کمپنی نے، 21 اگست 2023 تک، 1,55,694 کروڑ روپےکے مجموعی قرض کی منظوری اور 1,05,245 کروڑ روپےکے قرض کی تقسیم کے ساتھ 3,137 قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کی ہے اور ملک میں 22061میگاواٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے اضافے کی حمایت کی ہے۔
************
ش ح ۔ا ک ۔ ج ا
U. No. 8618
(Release ID: 1950795)
Visitor Counter : 126