وزارت خزانہ

بورڈ فار ایڈوانس رولنگس کو مصروف عمل بنانا

Posted On: 19 AUG 2023 12:35PM by PIB Delhi

مرکزی براہِ راست ٹیکس بورڈ نے ستمبر 2021 میں پیشگی  احکام  کے لیے تین بورڈوں کی تشکیل کی تھی۔ علاوہ ازیں، 2022 میں نوٹیفکیشن نمبر 07 کے ذریعہ، ای۔ایڈوانس رولنگ کی اسکیم کو برائے نام دخل اندازی کے ساتھ پیشگی احکام کا مکمل  ضابطہ بنانے اور مزید اثرانگیزی، شفافیت اور جوابدہی کے مقصد سے  متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کے بعد، دہلی اور ممبئی میں  بورڈس فار ایڈوانس رولنگس کو مصروف عمل بنایا گیا ہے۔ ان بورڈوں نے ای میل پر مبنی کاروائیوں کے توسط سے کام کرنا شروع کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کا اہتمام کیا ۔

ایک غیر مقیم سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل ہی انکم ٹیکس کے حوالے سے اپنی ذمہ اری پر یقین حاصل کر سکتا ہے۔ مزید برآں، یہاں تک کہ ایک رہائشی ادارہ بھی کسی لین دین کی ٹیکس کی قبولیت پر فیصلہ حاصل کر سکتا ہے اور طویل عرصے سے جاری قانونی چارہ جوئی سے بچ سکتا ہے، کیونکہ یہ اسکیم ایک رہائشی ٹیکس دہندہ کے لیے بھی دستیاب ہے جو ایک یا زیادہ لین دین سے پیدا ہونے والی اس کی ٹیکس کی ذمہ داری کے بارے میں پیشگی حکم نامہ طلب کرتا ہےجس کی مجموعی قدرو قیمت 100 کروڑ روپئے یا اس  سے زیادہ ہو۔سرکاری دائرہ کار کے ادارے کسی بھی انکم ٹیکس اتھارٹی یا اپیلیٹ ٹریبونل کے سامنے زیر التوا حقائق یا قانون کے سوالات پر پیشگی احکام حاصل کرنے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایڈوانس رولنگس حاصل کرنے کے سلسلے میں ٹیکس دہندگان کو ضابطے سے متعلق عام رہنمائی اور تعاون فراہم کرنے کے لیے،  سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین کے ذریعہ 18 اگست 2023 کو ’ہینڈبک آف دی بورڈ فار ایڈوانس رولنگس‘ نامی ایک مختصر کتاب جاری کی گئی۔  https://incometaxindia.gov.in/pages/international-taxation/advance-ruling.aspx. پر اس مختصر کتاب تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین نے تنازعات سے بچنے اور تنازعات کے فوری حل  کے لیے حکومت کی ترجیحات پر زور دیا۔ بورڈ فار ایڈوانس رولنگس جیسے نظام کی تیاری اس سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8564



(Release ID: 1950401) Visitor Counter : 103