مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

’ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے لیے ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز‘ پر TRAI کے ضمنی مشاورتی مقالے پر تبصروں/ جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 17 AUG 2023 6:45PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے 03.08.2023 کو ’ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے لیے ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز‘ پر ایک ضمنی مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اس مشاورتی مقالے میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 17.08.2023 تک اور جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ 24.08.2023 تک مقرر کی گئی تھی۔

ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کے پیش نظر، مذکورہ بالا ضمنی مشاورتی مقالے پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 24.08.2023 اور 31.08.2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے/ جوابی تبصرے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، TRAI کو ترجیحاً الیکٹرانک طور پر advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/ معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، TRAI سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8500



(Release ID: 1949982) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam