نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹنگ سنٹر اور پریسجن انجینئرنگ ہب کے دورے کے ساتھ ہوا نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام جی 20 کے تحت وائی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب یوگی آدتیہ ناتھ کل افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے
Posted On:
17 AUG 2023 6:35PM by PIB Delhi
جی 20 کے تحت وائی 20 سربراہی اجلاس جس کی میزبانی حكومتِ ہند كی نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت كے نوجوانوں کے امور كے محكمے نے کی آج بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی، یوپی میں سپر کمپیوٹنگ سینٹر اور پریسجن انجینئرنگ ہب کے دورے کے ساتھ شروع ہوا۔
واءی 20 مندوبین کو ایک جھلک یہ دیكھنے كا موقع ملا کہ کس طرح اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید ایپلیکیشن ڈومینز کو تبدیل کرنے کا ہدف پورا كیا جاتا یے اور اہم مشن كی تكمیل كی جا سكتی ہے۔ آءی آءی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے مندوبین كو دکھایا کہ کس طرح سپر کمپیوٹنگ سینٹر نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کے تحقیق و ترقی کے شعبے کو آگے بڑھایا ہے۔
اس دورے کے بعد وارانسی میں رودرکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر آر آئی سی سی سی میں آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کے سیشن اور پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ پریزنٹیشن کا آغاز آءی آءی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہمیشہ سے ترقی پذیر رہنے والے اس ادارے اور ہندوستان کو مضبوط بنانے میں تکنیکی تعلیم کے اس کے اہم کردار کی ایک جھلک کے ساتھ ہوا۔ آءی آءی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کے اجلاس میں جاری تحقیقی سرگرمیوں، تقرری کی سرگرمیوں، جدت طرازی، انکیوبیشن اور اسٹارٹ اپ کلچر پر مزید توجہ مرکوز کی گئی۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آئی آئی ٹی، بی ایچ یو کے ہونہار طلباء کی طرف سے موسیقی کی پیش کش كے علاوہ گربا، اوڈیسی، بھرتناٹیم، کتھک اور بھنگڑا جیسی کلاسیکی رقص پرفارمنس سے مزین ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
بعد ازاں شام كے وقت مندوبین اور شرکاء نے سارناتھ کا دورہ کیا۔ انہیں وارانسی کی ثقافت کی جھلک دکھائی گئی۔ سارناتھ کی سیر نے مندوبین کو دنیا کے سب سے بڑے بدھ زیارت گاہوں میں سے ایک کی ثقافتی چمک کا تجربہ کرنے كا موقع دیا۔ سارناتھ میں مندوبین نے آثار قدیمہ کے عجائب گھر کا دورہ کیا جس میں بدھ مت کی ثقافتی دولت کی نمائش کی گئی تھی جو سارناتھ کے ہرن پارک مریگداوا میں بھگوان بدھا کے پہلے خطبہ کے مقام سے برآمد ہوئی تھی۔ مندوبین نے سارناتھ میوزیم کا بھی جائزہ لیا جو بدھ مت کے انمول ثقافتی خزانوں کا ذخیرہ ہے۔ واءی 20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن کا اختتام پُرکشش لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے ساتھ ہوا جس میں گوتم بدھ کی زندگی کے گہرے سفر کو بیان کیا گیا۔
جی 20 پریذیڈنسی کے فریم ورک کے تحت حکومت ہند كی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت كا نوجوانوں کے امور کا محکمہ 17 سے 20 اگست، 2023 تک وارانسی، اتر پردیش میں یوتھ 20 سمٹ-2023 کا انعقاد کر رہا ہے۔وائی 20 سربراہی اجلاس سرکردہ ماہرین، فیصلہ ساز، قومی اور بین الاقوامی مندوبین/جی 20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو یكجا کر رہا ہے تاكہ وہ پچھلے کچھ مہینوں سے مختلف غور و خوض اور بات چیت کے نتائج سے تیار کردہ واءی 20 کمیونیکے کو گفت و شنید كے بعد حتمی شکل دے جر دستخط كر سكیں۔
واءی 20 چوٹی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں كل نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب نسیت پرمانک، مرکزی وزیر مملکت برائے امور نوجوانان اور کھیل اور وزیر اعلیٰ اتر پردیش جناب یوگی آدتیہ ناتھ، شرکت کریں گے۔
یہ وائی 20 کمیونیکے ہمارے مشترکہ وژن کے مواد کو پانچ شناخت شدہ واءی 20 تھیمز پر ظاہر کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ نوجوانوں کی آوازیں ان لوگوں کی طرف سے سنی جائیں جو عالمی نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے پالیسی پر اعلیٰ سطحی فیصلے کرتے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 8498
(Release ID: 1949976)
Visitor Counter : 116