صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے برہما کماری کے زیر اہتمام ‘میرابنگال، نشے سے پاک بنگال’ مہم کا آغازکیا
Posted On:
17 AUG 2023 1:25PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (17 اگست 2023) کولکتہ کے راج بھون میں برہما کماری کے زیر اہتمام ‘نشا مکت بھارت ابھیان’ کے تحت ‘میرابنگال، نشے سے پاک بنگال’ مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ منشیات کا استعمال معاشرے اور ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان لت کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگی میں صحیح سمت کا انتخاب نہیں کر پاتے۔ یہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس معاملے میں تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال روحانی بیداری، مراقبہ، سماجی یکجہتی اور سیاسی عزم کے ذریعے بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس طرح کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور انہیں حل کرنے کے لیے کام کرنے کی وجہ سے برہما کماری تنظیموں کی ستائش کی۔
صدر نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لت ذہنی تناؤ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ نشہ کی لت صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ نشے سے بہت سے دوسرے عوارض بھی جنم لیتے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی کافی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نشے کے عادی دوست کے گھر والوں کو اس کے بارے میں اطلاع دیں۔
صدر نے منشیات کا استعمال کرنے والے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی برباد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی قسم کے تناؤ کا شکار ہیں تو انہیں اپنے دوستوں، خاندان یا کسی سماجی تنظیم سے بات کرنی چاہیے۔ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا سامنا وہ اپنی قوت ارادی سے نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر منشیات کا استعمال کرنے والے اور نشے کے عادی افراد کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ منشیات خریدنے میں خرچ ہونے والی رقم مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نشے کے عادی افراد اپنی بھلائی اور معاشرے اور ملک کے مفاد میں اس بری عادت کو چھوڑ دیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ جو وقت اور توانائی انہیں اپنے مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے میں صرف کرنی چاہیے، وہ نشے کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو معلوم کرنا چاہیے کہ طلبہ غلط سمت میں جا رہے ہیں یا نہیں۔ اس طرح کاکوئی معاملہ سامنے آئے تو فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔
صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کےلئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ف ر
(U: 8476)
(Release ID: 1949819)
Visitor Counter : 110