الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کل بنگلورو میں جی ٹوئنٹی - ڈیجیٹل انوویشن الائنس (ڈی آئی اے) سمٹ کا افتتاح کریں گے


ڈیجیٹل انوویشن الائنس سمٹ جی ٹوئنٹی کے تحت ڈی ای ڈبلیو جی، کی چوتھی میٹنگ کے ساتھ ساتھ  ہو رہی ہے

Posted On: 16 AUG 2023 6:37PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ، صنعت کاری اور الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل سے بنگلور میں شروع ہونے  والی جی ٹوئنٹی ڈیجیٹل انوویشن   الائنس سمٹ کا افتتاح کریں گے۔

یہ دو روزہ کانفرنس جی ٹوئنٹی کے تحت ڈی ای ڈبلیو جی کی چوتھی میٹنگ کے ساتھ ساتھ ہو رہی ہے۔ اس       میں دیگر جی ٹوئنٹی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عالمی ماہرین اور ڈیجیٹل     اکابرین شرکت کریں گے۔

وزیر موصوف ایک انوویشن نمائش کا افتتاح بھی کریں گے، جو کانفرنس کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ اور اسٹارٹ اپس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

جی ٹوئنٹی کی سربراہی کے حصے کے طور پر جی ٹوئنٹی ڈیجیٹل  انوویشن الائنس کا قیام ایم ای آئی ٹی وائی اسٹارٹ اپ  ہب   کے تحت ہوا تھا۔ یہ تمام  جی ٹوئنٹی ممالک اور نو مدعوئین ممالک    کے 6 شعبوں میں اسٹارٹ اپس کے فروغ میں کام  کرتی ہے۔

اُنتیس 29 ممالک سے 174 اسٹارٹ اپس اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ی اسٹارٹ اپس جی ٹوئنٹی -ڈی آئی اے کانفرنس میں  ایک عالمی   جیوری کے روبرو ہوں گے۔

کانفرنس 18 اگست کو انعامات کی تقسیم کی  تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی،  جس میں 30 اسٹارٹ اپس کو مختلف زمروں میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

***

ش ح۔    ع س۔ ک ا



(Release ID: 1949736) Visitor Counter : 85