مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرنسپل کنٹرولر اینڈ اکاؤنٹ دہلی ٹیلی کوم کےذریعے پنشن یافتگان کے لئے سہولت کیمپوں کا اہتمام کیا جائے گا

Posted On: 16 AUG 2023 6:09PM by PIB Delhi

ٹیلی کوم پنشن یافتگان کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے اور کے وائی  پی  فارم کو    اپ ڈیٹ کرنے میں آنے والی دشواریوں کے پیش نظر پرنسپل کنٹرولر آف کمیونکیشن اکاؤنٹس، محکمہ مواصلات ، نئی دلی نے ٹیلی کوم پنشنرز  سہولت کیمپوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جو پنشن گزاروں  کو سہولت دینے کے لئے دلی کےمختلف       مقامات پر ایم ٹی این ایل     دفاتر کے   احاطوں میں لگائےجائیں گے۔

پنشن یافتگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کیمپوں میں شریک     ہوں اور     اپنے ساتھ  پی پی او بک،   آدھار کارڈ،   پین کارڈ    ، بینک پاس بک اور پاسپورٹ    سائز       کے فوٹو گراف       لے کر آئیں، جو   کے وائی پی      کے    اپڈیشن کے لئے مطلوب ہوں گے اور بر موقع     لائف سرٹیفکیٹ     کی     تصدیق بھی ہو جائے گی، جن  کی        یا توجون 2023 میں میعادختم ہو چکی ہے یا جولائی    2023 سے ستمبر 2023 میں ختم ہو رہی ہے۔ دہلی سرکل کے تقریباً 35 ہزار     ٹیلی کوم    پنشن یافتگان  ان کیمپوں سے مستفید      ہوں گے۔         

پنشن کیمپوں کے نظام الاوقات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

مقام کا نام

مجوزہ تاریخ

1

لکشمی نگر ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ، دہلی

17-08-2023

2

ایم ٹی این ایل ایکسچینج بلڈنگ، سی -10، یمنا وہار، دہلی

21-08-2023

3

نہرو پلیس ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ، دہلی

23-08-2023

4

ایکسچینج بلڈنگ، حوض خاص، دہلی

25-08-2023

5

تھانہ روڈ، نجف گڑھ، دہلی

28-08-2023

6

دہلی کینٹ ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ

01-09-2023

7

ایم ٹی این ایل بلڈنگ سیکٹر-3، روہنی، دہلی

04-09-2023

8

سی ایس سی نریلا ایکسچینج

08-09-2023

9

ٹیلی فون ایکسچینج بلڈنگ، شکتی نگر، دہلی

11-09-2023

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1949735) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu