ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے ہندوستانی ریلویز میں تقریباً 32500 کروڑ روپئے کی لاگت کے کُل 2339 کلو میٹر کے سات ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی


موجودہ لائن کی صلاحیت بڑھانے،ٹرین کی آمدورفت کو ہموار کرنے ، بھیڑ کو کم کرنے اور سفر اور نقل وحمل کی آسانی کی سہولت مہیا کرانے کے لئے

یہ منصوبے تعمیر کے دوران تقریباً 7.06 کروڑ کام کے دن کے لئے براہ راست روزگار پیدا کریں گے

اضافی صلاحیت کے کام کا نتیجہ 200 ایم ٹی پی اے کے اضافی مال برداری کے عمل کی شکل میں مرتب ہوگا

Posted On: 16 AUG 2023 4:18PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج مرکزی حکومت کی طرف سے 100 فیصد فنڈنگ اور تقریباً 32500 کروڑ روپئے کے تخمینہ جاتی لاگت کے ساتھ وزارت ریلویز کے سات پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ملٹی ٹریکنگ کے یہ تجاویز کاموں کو آسان بنائیں گے، بھیڑ کو کم کریں گے اور پورے ہندوستانی ریلویز میں سب سے زیادہ مصروف سیکشن میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی فراہم کریں گے۔

9ریاستوں یعنی اترپردیش، بہار، تلنگانہ، آندھراپردیش، مہاراشٹر، گجرات، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں 35 اضلاع کا احاطہ کرنے والے یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلویز کے موجودہ نیٹ ورک کو 2339 کلو میٹر تک بڑھا دیں گے۔ اور ریاست کے لوگوں کو 7.06 کروڑ کام کے دن کا روزگار مہیا کریں گے۔

ان پروجیکٹوں میں شامل ہیں:

نمبر شمار

پروجیکٹ کانام

پروجیکٹ کی نوعیت

1

گورکھپور- کینٹ- والمیکی نگر

موجودہ لائن کو دوہرا بنانا

2

سن نگر – اندل ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ

ملٹی ٹریکنگ

3

نیرگنڈی- بارنگ اور کھردا روڈ-ویزیانگرم

تیسر ی لائن

4

مڈکھیر- میڈچل اور محبوب نگر- دھونی

موجودہ لائن کو دوہرا بنانا

5

گنتور – بی بی نگر

موجودہ لائن کو دوہرا بنانا

6

چوپان- چونار

موجودہ لائن کو دوہرا بنانا

7

سماکھیالی –گاندھی دھام

چار گنا بنانا

اشیاء جیسے انار، کھاد، کوئلہ، سیمنٹ، فلائی راکھ، لوہا اور تیار اسٹیل ، سخت اور چھوٹے پتھر،خام تیل، چونا پتھر، خوردنی تیل وغیرہ کے نقل وحمل کیلئے یہ بنیادی راستے ہیں۔ اضافی صلاحیت کے ان کاموں کے نتیجے میں 200 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کے اضافی مال برداری کے کام وجود میں آئیں گے۔ چونکہ ریلوے ماحول دوست اور توانائی کے اعتبار سے مؤثر نقل وحمل کا ذریعہ ہےاس لئے یہ موسمیاتی تبدیلی کے اہداف کے حصول اور ملک کی لاجسٹک لاگت کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

یہ منصوبے وزیراعظم کے ایک نئے ہندوستان کی وِژن کے مطابق ہیں جو علاقے کے لوگوں کو علاقے میں کثیر جہتی افرادی قوت پیدا کرکے آتم نربھر بنائیں گے۔ اور ان کے روزگار / خودروزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گے۔

یہ منصوبے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے ، کے لئے پی ایم – گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں اور لوگوں، اشیاء اور خدمات کے نقل وحمل کیلئے ہموار رابطہ فراہم کریں گے۔

-----------------------

ش ح۔ا ک۔ ع ن

U NO: 8425



(Release ID: 1949442) Visitor Counter : 120