ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے77ویں یوم آزادی پر پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات میں شامل


ریلوے ملازمین کی ‘‘ ہر گھر ترنگا’’ پروگرام میں بڑے پیمانے شمولیت

تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں، ریلوے دفاتر، عمارات اور کالونیوں کو قومی جھنڈے سے آراستہ کیا گیا ہے اور ترنگے کے تین رنگوں کی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے

Posted On: 14 AUG 2023 4:15PM by PIB Delhi

انڈین ریلویز 77ویں یوم آزادی پر پورے جوش و خروش اور دھوم دھام سے یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لیا ہے۔ تمام بڑے ریلوے اسٹیشن، ریلوے دفاتر، عمارتوں اور    کالونیوں میں ترنگے کے تین رنگوں کی جھلملاہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں کی اسٹیشن عمارتوں کو ترنگے کےت رنگوں کی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ بڑے ریلوے پلوں کو قومی پرچم سے سجایا  گیا ہے۔

آج ریلوے اسٹیشنوں پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں ترنگا یاترا، تقسیم کی ہولناک یادوں کا دن اور نکڑ ناٹک جیسے پروگرام شامل ہیں۔

ریلویز کے عملے کے اراکین میں قومی پرچم تقسیم کئے گئے۔ ہر گھر ترنگا پروگرام میں ریلوے ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان لوگوں نے اپنی سیلفی یا لوکیشن کو    https://harghartiranga.com/پر اپلوڈ کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1948710) Visitor Counter : 90


Read this release in: Hindi , Punjabi , Tamil , English