امور داخلہ کی وزارت

یوم آزادی 2023 کے موقع پر فائر سروس، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس كے عملہ كے اركان کو صدارتی تمغے

Posted On: 14 AUG 2023 3:53PM by PIB Delhi

فائر سروسز، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کے اہلکاروں کو ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر صدارتی تمغے برائے شجاعت اور صدارتی تمغے برائے امتیازی خدمات کے علاوہ بہادری كے تمغےاور قابل تحسین خدمات كے تمغے  دیئے جاتے ہیں۔

یوم آزادی 2023 کے موقع پر 53 اہلکاروں کو فائر سروس كے تمغے سے نوازا گیا ہے۔

ان میں سے صدر کا فائر سروس تمغہ برائے شجاعت 3 اہلکاروں کو اور 01 اہلکار کو ان کی بہادری اور بہادری کے لئے  فائر سروس تمغے سے نوازا گیا۔

نمایاں خدمات کے لئے صدر کا فائر سروس تمغہ 8 اہلکاروں کو دیا گیا اور 41 اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لئے فائر سروس تمغے دیئے گئے۔

اس کے علاوہ 48 اہلکاروں؍رضاکاروں کو یوم آزادی 2023 کے موقع پر ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس تمغوں سے بھی نوازا گیا۔

ان میں سے صدر کا ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس تمغہ برائے امتیازی خدمات اور ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس تمغہ برائے قابل تحسین خدمات بالترتیب 05 اہلکاروں؍رضاکاروں اور 43 اہلکاروں؍رضاکاروں کو دیا گیا۔

فائر سروس میڈلز اور ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس میڈلز حاصل کرنے والوں کی فہرست ضمیمہ کے طور پر منسلک ہے۔

فائر سروس میڈلز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس میڈلز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 8383



(Release ID: 1948690) Visitor Counter : 121