وزارتِ تعلیم

50 اسکولی مدرسین تاریخی لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں 'مہمانانِ خصوصی' ہوں گے

Posted On: 13 AUG 2023 6:11PM by PIB Delhi

تعلیم كی وزارت نے تاریخی لال قلعہ میں 2023 كی  77 ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اسکولی مدرسین کو معزز 'مہمانانِ خصوصی' کے طور پر مدعو کیا ہے۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی كے محكمے کی جانب سے نوجوان ذہنوں کی تشکیل اور پرورش كے لیے اپنے شعبوں میں شاندار لگن اور عزم کا مظاہرہ كرنے والے 50 اسکولی مدرسین کے ایک منتخب گروپ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان اساتذہ کا تعلق ملک بھر کے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور کیندریہ ودیالیہ سنگھٹھن کے اسکولوں سے ہے۔

یہ خصوصی مہمانان 14 اگست تا 15 اگست 2023 طے شدہ دو روزہ پروگرام میں شرکت کریں گے اور ان کے پروگرام میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جو ملک کے ورثے اور ترقی کے جوہر کا احاطہ كرتی ہیں۔ پروگرام کی اہم جھلکیاں یہ ہیں:

*14 اگست 2023: انڈیا گیٹ، وار میموریل اور پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ۔

کرتویہ پتھ پر وہ ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ملک کی خودمختاری کی حفاظت کی ہے۔

ان سورماوں کی ہمت اور قربانی سے حاضرین کو بہرہ ور کیا جائے گا۔ نءی دہلی كے

تین مورتی مارگ میں پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ ملک کی تقدیر کو تشکیل دینے والے دور اندیش لیڈروں کی زندگی اور ان کے تعاون کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گا۔

اس کے بعد نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ کے ساتھ مدعو اسکول اساتذہ کی ایک بین رابطہ نشست ہوگی۔

*15 اگست، 2023: مشہور لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت، جہاں قومی ترانے کی پرجوش گونج کے درمیان، وزیر اعظم کی طرف سے ترنگا لہرایا جائے گا۔

یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر اس اعتراف کے ذریعے اسکولی تعلیم اور خواندگی كا محكمہ ان اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے جو اپنی غیر متزلزل عزم کے ساتھ قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان نسل میں علم، اقدار اور ہنر کو پروان چڑھانے میں ان کا کردار انمول ہے اور یہ عمل اُن کے لیے قوم کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش ہے۔

***

شح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1948381) Visitor Counter : 122