وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ساتھ باہمی بحری شراکت داری فوجی مشق میں حصہ لیا

Posted On: 12 AUG 2023 5:49PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل ونیت میک کارٹی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ  کے زیر کمان دو بھارتی بحری جہاز، آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس تری کند ، متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ساتھ باہمی بحری شراکت داری فوجی مشق میں حصہ لینے کی غرض سے 08 اگست 2023 کو دوبئی میں واقع پورٹ راشدپہنچے۔

دو دنوں کی تفصیلی منصوبہ بندی کے بعد، دونوں بحری افواج نے آج باہمی بحری شراکت داری فوجی مشق کا اہتمام کیا، جس کا مقصد پیشہ وارانہ تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے جنگی تدابیر، تکنیکات اور ضوابط سے متعلق باہمی تربیت کے ذریعہ دونوں بحری افواج کے درمیان باہم اثر پذیری اور تال میل میں اضافہ کرنا ہے۔

اپنے دورے کے دوران ریئر ایڈمرل میک کارٹی نے ابو ظہبی بحری کمان میں متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ فرج المہربی سے ملاقات کی۔ دونوں حضرات نے قزاقی، غیر قانونی تجارت اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق عام چنوتیوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے، اور ضرورت پڑنے پر بحری سلامتی میں اضافہ کرنے، انسانی بنیاد پر مشترکہ تعاون اور تباہکاری سے متعلق انتظام کاری آپریشنوں کے معاملے میں دونوں بحری افواج کے درمیان رابطے میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔

ایڈمرل نے  متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر محترم جناب سنجے سدھیر سے بھی ملاقات کی اور انہیں مشق کے دائرہ کار اور اسکے اہتمام، نیز بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحریہ کے تعاون سے متعلق بحریہ کی مشق اور لائحہ عمل کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی۔

محترم سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بحری مشق کے لیے ان دونوں جہازوں کی موجودگی، ہمارے ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی رہنمائی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے بڑھتے دفاعی تعلقات کا مظر ہے ۔

آئی این ایس وشاکھا پٹنم، جس کی کمان کیپٹن اشوک راؤ کے ہاتھ میں ہے، بھارتی بحریہ کے سب سے بڑے آپریشنل ڈیسٹرائر میں سے ایک ہے اور یہ مکمل طور پر اندرونِ ملک تیار کیا گیا جنگی جہاز ہے جسے مزگاؤں ڈاکس لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔این ایس تری کند ، جس کی کمان کیپٹن پرمود جی تھامس کے ہاتھ میں ہے،  ایک جدید ترین خفیہ جنگی بحری جہاز ہے  جسے 2013 میں کمیشن کیا گیا۔ یہ ایک عصری جنگی جہاز ہے جس میں جدید ترین تکنالوجی کو اس کے ڈیزائن کے ہر پہلو میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اسے مستحکم، خفیہ، تیز اور طاقتور بنایا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)INDIANNAVYPARTICIPATESINBILATERALNAVALMARITIMEPARTNERSHIPEXERCISEWITHUAENAVYQ0L1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)INDIANNAVYPARTICIPATESINBILATERALNAVALMARITIMEPARTNERSHIPEXERCISEWITHUAENAVYDTBD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)INDIANNAVYPARTICIPATESINBILATERALNAVALMARITIMEPARTNERSHIPEXERCISEWITHUAENAVYNGOH.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8294



(Release ID: 1948210) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu