بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی نے ٹیکس کے بعد پہلی سہ ماہی کا اب تک کا اعلیٰ ترین اسٹینڈ الون منافع درج کیا
Posted On:
12 AUG 2023 7:12PM by PIB Delhi
بھارت کی سرکردہ پن بجلی کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ نے گذشتہ برس کی اسی مدت کے 1050 کروڑ روپئے کے بقدر کے پی اے ٹی کے مقابلے میں مالی برس 2023-24 کے لیے 1053 کروڑ روپئے کے بقدر ٹیکس (پی اے ٹی) کے بعد پہلی سہ ماہی کا اب تک کا اپنا اعلیٰ ترین اسٹینڈ الون منافع درج کیا ہے۔ این ایچ پی سی بورڈ نے 11 اگست 2023 کو منعقد ہوئی اپنی میٹنگ کے دوران مالی برس 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کو منظوری دی۔
این ایچ پی سی کی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت، ماتحت اداروں کے ذریعہ 1520 میگا واٹ سمیت اس کے 25 پاور اسٹیشنوں کے توسط سے قابل احیاء توانائی (ہوا اور شمسی سمیت) کی 7097.2 میگاواٹ کے بقدر ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8294
(Release ID: 1948185)
Visitor Counter : 107