زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیارہ (11)ریاستوں کے 49 اضلاع میں میگا آئل پام پلانٹیشن مہم کا اہتمام کیا گیا


مختلف ریاستی حکومتو ں نے آئل پام پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ  مل کر 25 جولائی 2023 سے آج کی تاریخ تک ایک میگا آئل پام پلانٹیشن مہم کا اہتمام کیا

آئل پام پلانٹیشن کا کام 3500 ہیکٹیئر سے زائد آراضی میں انجام دیا گیا، جس میں  مذکورہ بالا مدت کے دوران تقریباً 7000 کاشتکاروں کو شامل کیا گیا

Posted On: 12 AUG 2023 11:58AM by PIB Delhi

خوردنی تیلوں – پام آئل سے متعلق قومی مشن کے تحت، ریاستی حکومتوں نے پام آئل پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک ’میگا آئل پام پلانٹیشن مہم‘ کا اہتمام کیا، جس کا آغاز 25 جولائی 2023 کو عمل میں آیا اور جس کا مقصد آئل پام کی کاشت میں مزید اضافے اور فروغ  کے ذریعہ ملک اور اس کے کاشتکاروں کو خوردنی تیلوں کی پیداوار کے معاملے میں ’آتم نربھر‘ بنانا ہے۔ یہ مہم 2025-26 تک مزید 6.5 لاکھ ہیکیٹیئر رقبے کو آئل پام کی پیداوار کے تحت  لانے کے ہدف کی حصولیابی میں مددگار ثابت ہوگی۔

آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، گوا، کرناٹک، میزورم، ناگالینڈ، اُڈیشا، تمل ناڈو، تلنگانہ اور تری پورہ ، پام آئل کی کاشت کرنے والی وہ اہم ریاستیں ہیں جہاں اس مہم کا اہتمام کیا گیا۔ پتانجلی فوڈ پرائویٹ لمیٹڈ، گودریج ایگروویٹ اور 3ایف جیسی آئل پام تیار کرنے والی کمپنیوں نے اس مہم میں فعال طور پر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کے ای کلٹی ویشن اور نو بھارت جیسی علاقائی کمپنیوں نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔ میگا آئل پام پلانٹیشن مہم 12 اگست 2023 کو ختم  ہوئی۔ اس مہم کے توسط سے، ریاستیں اور کمپنیاں 11 ریاستوں میں 49 اضلاع کے 77 مواضعات میں 7000 سے زائد کاشتکاروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں، اس سلسلے میں تقریباً 3500 ہیکیٹیئر کے بقدر رقبے پر احاطہ کیا گیا اور 5.00 لاکھ سے زائد پودے و دیگر چیزیں لگائی گئیں۔

بڑی شجرکاری مہم کے جزو کے طور پر، کمپنیوں نے محکمے کے عملے کے ساتھ کاشتکاروں کے لیے آئل پام کی کاشت سے متعلق بڑے پیمانے پر منفرد اور تفصیلی تکنیکی تربیتی سمیناروں کا  اہتمام کیا۔ان سمیناروں کا مقصد کاشتکاروں اور اسٹاف کو انتظامی پیکجوں کے بارے میں مزید بیدار کرنا تھا، جو پودوں کی صحت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم  کریں گے۔ اس طرح پیداواریت میں اضافے اور پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

سینئر سیاسی قائدین، محکمے کے افسران اور گرام پنچایت کے اراکین سمیت مختلف معززین نے بھی ان پروگراموں میں حصہ لیا جن کا اہتمام کل ہند میگا آئل پام پلانٹیشن مہم کے جزو کے طور پر کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو بوائی سے متعلق معیاری اشیاء، فصل کے رکھ رکھاؤ اور پاس پاس فصل اگانے کے لیے مالی تعاون سمیت مختلف مراعات بھی فراہم  کی گئیں۔ اس کے علاوہ، کاشتکاروں کو ان کی فصل کے لیے ضمانت شدہ قیمتوں کے ساتھ ایک یقینی منڈی بھی فراہم کرائی جاتی ہے۔

ضمیمہ:

تصاویر

  1. 3 اگست کو کرناٹک کے ضلع بیدر میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EXRF.jpg

  1. حکومت تری پورہ میں زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر محترم  جناب رتن لال ناتھ کے ذریعہ تری پورہ کے ضلع جیرانیا اگرل میں میگا آئل پام پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021AKD.jpg

  1. آسام کے تنی سوکیا ضلع میں 8 اگست کو میگا آئل پام پلانٹیشن مہم کا ایک منظر۔ اس مہم میں عزت مآب وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما، وزیر زراعت محترم جناب اتل بورا، سوامی رام دیو جی اور دیگر عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NCYM.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TOJ2.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8227


(Release ID: 1948063) Visitor Counter : 120