اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی ایل – سیل نے خام فولاد کی پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے پہلی سہ ماہی کی بہترین کارکردگی درج کی

Posted On: 11 AUG 2023 9:18AM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا۔ مالیاتی نتائج کی جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی (اسٹینڈ ایلون) ایک نظر میں:

 

اکائی

پہلی سہ ماہی 2022-23

چوتھی سہ ماہی 2022-23

پہلی سہ ماہی 2023-24

خام فولاد کی پیداوار

ملین ٹن

4.33

4.95

4.67

فروخت کا حجم

ملین ٹن

3.15

4.68

3.88

آپریشنز سے حاصل ہونے والا محصول

کروڑ روپے

24,029

29,131

24,358

سود، ٹیکس، قدر کی گراوٹ اور قرض سے چھٹکارے سے قبل آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے)

کروڑ روپے

2,606

3,401

2,090

ٹیکس سے قبل منافع (پی بی ٹی)

 

کروڑ روپے

1,038

1,480

202

ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی)

کروڑ روپے

776

1,049

150

 

ایس اے آئی ایل – سیل نے پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے پہلی سہ ماہی کی اپنی بہترین کارکردگی درج کی۔ کمپنی نے خام فولاد کی پیداوار اور فروخت کے حجم میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 8 فیصد اور 23 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ حجم میں اس اضافے کے باوجود، پرائز ریئلائزیشن میں کمی کی وجہ سے کاروبار میں 1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کوکنگ کول کی قیمتوں میں استحکام اور ملک میں کھپت میں مسلسل اضافے کے لیے مارکیٹ کا نقطہ نظر مثبت ہونے کے ساتھ، مستقبل میں مارجن میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ کمپنی درمیانی مدت میں منافع کو بڑھانے کے لیے رکاوٹ اور کارکردگی کے تعلق سے بہترین منصوبہ بندی کا آغاز کر رہی ہے۔

…………………………

( ش ح ۔م م ۔ م ر)

U.No. 8215


(Release ID: 1947795) Visitor Counter : 109