جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نیشنل بائیو انرجی پروگرام کے تحت 6 بائیو سی این جی پلانٹس اور 11,100 سے زائد چھوٹے بائیو گیس پلانٹس شروع کئے گئے

Posted On: 11 AUG 2023 10:10AM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 10 اگست 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے نومبر، 2022 میں 01 اپریل، 2021 سے 31 مارچ، 2026 کی مدت کے لیے نیشنل بائیو انرجی پروگرام (این بی پی) کو نوٹیفائی کیا۔ اس پروگرام کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا جس کا بجٹ 1715 کروڑ روپے ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے 858 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ یہ پروگرام بائیو انرجی پلانٹس کے قیام کے لیے مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتا ہے۔

31 جولائی، 2023 تک، چھ بائیو سی این جی پلانٹس اور 11,143 چھوٹے بائیو گیس پلانٹس شروع کئے گئے ہیں، جن کے لیے منظوری 02 نومبر 2022 کو نوٹیفائیڈ این بی پی کے رہنما خطوط کے تحت جاری کی گئی ہے۔ ان پلانٹس کی ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

02 نومبر 2022 کو نوٹیفائیڈ این بی پی رہنما خطوط کے تحٹ شروع کئے گئے  پلانٹس کی تعداد  اور  جن کے لئے منظوری دی گئی

چھوٹے بائیو گیس پلانٹس کی تعداد

بائیو سی این جی پلانٹس کی تعداد

1

آندھرا پردیش

30

0

2

بہار

9

0

3

چھتیس گڑھ

118

0

4

گوا

11

0

5

گجرات

224

0

6

ہریانہ

43

0

7

کرناٹک

2488

0

8

کیرالہ

683

0

9

مدھیہ پردیش

2083

0

10

مہاراشٹر

4167

3

11

اوڈیشہ

96

0

12

پنجاب

835

1

13

راجستھان

20

0

14

تمل ناڈو

46

1

15

اتر پردیش

126

1

16

اتراکھنڈ

164

0

میزان

11143

6

 

قومی بایو انرجی پروگرام، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، بایوماس کے استعمال کو فروغ دیتا ہے جیسے کہ اضافی زرعی باقیات، زرعی بنیاد پر صنعتی باقیات، صنعتی لکڑی کا فضلہ، جنگل کی باقیات ،توانائی کی پیداوار کے لیے انرجی پلانٹیشن پر مبنی بائیو ماس کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اس طرح جنگلات کی کٹائی کو کم کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 8225 )



(Release ID: 1947732) Visitor Counter : 116